گوگل نے ’کم قیمت‘ اے آئی پلس پلان عالمی سطح پر متعارف کرادیا

گوگل نے اپنی سب سے سستی مصنوعی ذہانت کی سبسکرپشن گوگل اے آئی پلس کو عالمی سطح پر 165 ممالک اور خطوں میں دستیاب بنا دیا۔

گوگل نے بلاگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ اے آئی پلس پلان اب 35 مزید علاقوں میں متعارف ہو چکا ہے جن میں امریکا بھی شامل ہے۔ دیگر ممالک کو یہ پلان پہلے ہی دسمبر 2025 میں دستیاب تھا، جبکہ امریکا نے ابتدائی طور پر انڈونیشیا میں پائلٹ پروگرام کے بعد اس تک رسائی حاصل کی۔

گوگول اےا ٓئی پلس پلان صارفین کو کم قیمت میں جیمینی کے پریمیم فیچرز آزمانے کا موقع دیتا ہے۔

اس کی قیمت ماہانہ 7.99 امریکی ڈالر ہے اور محدود وقت کے لیے پہلے 2 مہینوں میں 50 فیصد رعایت بھی دی جا رہی ہے۔

اس پلان میں صارفین کو جیمنی 3 پرو اے آئی ماڈل تک وسیع رسائی ملتی ہے جبکہ مفت صارفین صرف کے 32 ٹوکن تک محدود ہیں اور اے آئی پلس پلان پر اور الٹرا زمروں کے تحت آتا ہے۔

اہم خصوصیات
اے آئی ویڈیو جنریشن وی ای او 3 فاسٹ ماڈل کے ذریعے جو مفت صارفین کے لیے دستیاب نہیں۔

گوگل کی فلو ویڈیو کرییئشن ایپ اور وہسک جو تصاویر کو ویڈیو میں بدلنے کا ٹول ہے۔

گوگول ورک پلیس  ایپس جیسے کہ جی میل، ڈاکس، سلایڈز، شیٹس اور ڈرائیو کے ساتھ جیمینی کا انضمام۔

گوگول ڈرائیو، فوٹوز اور جی میل میں  200 گی بی کلاؤڈ اسٹوریج۔

یہ پلان گوگل صارفین کو اے ائی کی طاقتور خصوصیات کم قیمت پر آزمانے کا موقع فراہم کرتا ہے جس سے وہ جیمینی کے جدید ماڈلز اور ویڈیو و تخلیقی ٹولز استعمال کر سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کی امیر حافظ نعیم الرحمان سے منسوب خبروں کی تردید

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ذرائع ابلاغ پر چلنے والی ان رپورٹس

Read More

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے

Read More

TECHNOLOGY

بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت سے دنیا کو لاحق بڑے خطرے سے آگاہ کردیا

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے انتباہ جاری کیا ہے کہ بد نیتی پر مبنی

Read More

چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل

پاکستان اور چین کے درمیان خلائی تعاون کی نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.