’واٹس ایپ محفوظ نہیں‘، ایلون مسک کی صارفین کو وارننگ

ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے  میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ کو ڈیٹا سیکیورٹی کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بنایا اور صارفین سے کہا کہ وہ ایکس چیٹ استعمال کریں۔

ایلون مسک کی یہ پوسٹ میٹا کے خلاف دائر ایک مقدمے کے تناظر میں سامنے آئی ہے جس میں واٹس ایپ کی پرائیویسی اور سیکیورٹی سے متعلق دعوؤں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

ایلون مسک نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا ’واٹس ایپ محفوظ نہیں ہے۔ حتیٰ کہ سگنل بھی مشکوک ہے۔ ایکس چیٹ استعمال کریں‘۔

مسک نے یہ تبصرہ ایک صارف کی پوسٹ کے جواب میں کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی نجی چیٹس پڑھ سکتا ہے، حالانکہ کمپنی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا وعدہ کرتی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ دائر کرنے والے مدعیان کا تعلق بھارت، آسٹریلیا، برازیل، میکسیکو اور جنوبی افریقہ سے ہے۔ مدعیان نے الزام عائد کیا ہے کہ میٹا اور واٹس ایپ صارفین کی نجی گفتگو کو محفوظ کرتے، تجزیہ کرتے اور اس تک رسائی رکھتے ہیں اور اس طرح اربوں صارفین کو دھوکہ دیا گیا۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ اس کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کی بدولت پیغامات صرف بھیجنے والے اور وصول کرنے والے تک محدود رہتے ہیں۔ میٹا کے ترجمان اینڈی اسٹون نے اس مقدمے کو ’فضول اور بے بنیاد‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی قانونی کارروائی کے ذریعے مدعیان کے وکلا کے خلاف پابندیاں حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ میٹا نے 2014 میں واٹس ایپ کو خرید لیا تھا، اور اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن گزشتہ ایک دہائی سے اس کا حصہ ہے

Share On Social Media

KARACHI

کارگو کریو کی جانب سے کراچی میں 110 خاندانوں میں رمضان افطار راشن بیگز کی تقسیم

ماہِ رمضان کے مقدس موقع پر کارگو کریو نے اپنی موسمی فلاحی سرگرمیوں کے تحت

Read More

TECHNOLOGY

نیا عالمی مشن: کیا اب ہم انسانی اور اے آئی تخلیق میں فرق کر سکیں گے؟

دنیا بھر کی تنظیمیں ایک ایسے عالمی سطح کے لیبل کی تیاری میں مصروف ہیں

Read More

واٹس ایپ میں گیسٹ موڈ کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ، بغیر اکاؤنٹ والے صارفین بھی استعمال کرسکیں گے

واٹس ایپ نے ’گیسٹ چیٹس‘ کے نام سے ایک نئی خصوصیت کی محدود بیٹا ٹیسٹنگ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.