پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر روضہ رسولﷺ بھیجنے کا فیصلہ، پاکستانی عوام کا سلام پیش کیا جائے گا!

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارلیمانی وفد کو سرکاری خرچ پر سعودی عرب بھیجا جائے گا جہاں وہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دے کر عوام کی طرف سے حضور اقدس ﷺ کو سلام پیش کریں گے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس چیئرپرسن کمیٹی شگفتہ جمانی کی صدارت میں ہوا جس میں روضہ رسولﷺ پر عوام کا سلام پیش کرنے کے لیے سرکاری خرچ پر پارلیمانی وفد بھیجنے کا مطالبہ کیا، جس کو مان لیا گیا ہے۔

قائمہ کمیٹی نے شرکا کو بتایا کہ حاضری کے لیے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے گا جو پاکستانی عوام کی طرف سے روضہ رسولﷺ پر سلام پیش کرے گا، نوافل بھی ادا کرے گا، وفد پہلے بھی پاکستانی عوام کی طرف سے سلام کرنے جاچکا ہے،

پارلیمانی وفد ہر برس مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ جائے گا، وفد میں شامل ارکان کے اہل خانہ بھی ہمراہ جاسکیں گے, عوام کی طرف سے وفد مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کرے گا، اسپیکر کی عدم موجودگی میں چیئرمین قائمہ کمیٹی وفد کی سربراہی کریں گے۔ 

رکن کمیٹی اعجاز الحق نے بتایا کہ وفد کے ارکان کی تعداد 7 سے بڑھا کر 10 کرنے کی تجویز دیتا ہوں۔ رکن ثمینہ گھرکی نے کہا کہ وفد کی تعداد کم ہونے پر باقی ارکان میں غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔

قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ وفد کے لیے تعداد کی شرط 7 کے بجائے 10 کی جائے، اسپیکر ہی وفد کے ارکان نامزد کریں گے، اسپیکر کی غیر موجودگی میں چیئرمین بھی وفد کی سربراہی کر سکیں گے۔

رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے کہا کہ اسپیکر صاحب 15,15 لوگوں کے وفود لے کر جاتے ہیں، اس پارلیمانی وفد کے اخراجات قومی اسمبلی اٹھائے، اگر ہم خرچ خود اٹھاتے ہیں تو اسے ڈیلی گیشن کا نام نہیں دے سکتے خود تو ہم کبھی بھی جاسکتے ہیں۔ 

کمیٹی ارکان نے حمایت کی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں قومی اسمبلی یہ خرچ اٹھائے، پاکستان ہاؤس کی سعودی عرب میں تعمیر تک وفد کو سرکاری خرچ پر ہوٹل میں ٹھہرایا جائے، وفد کو قومی اسمبلی کی چھتری تلے لانا چاہتے ہیں۔

شگفتہ جمانی نے کہا کہ اگر وفد کے شرکا اپنی بیوی شوہر یا کسی رشتہ دار کو لے جانا چاہتے ہیں تو؟ اس پر کمیٹی نے کہا کہ رشتے داروں کو سرکاری وفد میں لے جانے پر خود اخراجات ادا کرنے ہوں گے۔

کمیٹی نے ہدایت کی کہ وفد کو اسٹیٹ گیسٹ ڈکلیئرڈ کرنے کے لیے دفتر خارجہ کے نمائندے کو بلایا جائے۔ 

وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہا کہ وزارت مذہبی امور وفد کو ممکنہ سہولیات فراہم کرے گی، مکہ و مدینہ منورہ میں میڈیکل اور دیگر سہولیات کا اہتمام ہوگا۔

کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستانی حکومت حج ڈائریکٹ جدہ ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرے گی، وفد کے لیے لائژن افسر بھی تعینات کیا جائے گا، زیارت، آداب بارگاہ نبویؐ اور عمرہ طریقہ کار پر وفد کی رہنمائی کی جائے گی، وزارت مذہبی امور دورے کی بھرپور میڈیا کوریج کرے، اہلِ خانہ سرکاری وفد میں ساتھ لانے پر اخراجات خود برداشت کرنا ہوں گے، پاکستان ہاؤس کی تعمیر تک ہوٹل میں رہائش کا انتظام کیا جائے۔

چئیرپرسن کمیٹی نے کہا کہ اسپیکر کے نام وفاقی وزیر مذہبی امور خط لکھیں، خط میں اسپیکر سے وفد کے تمام اخراجات اٹھانے کی درخواست کی جائے۔

وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کمیٹی کی تجاویز کی حمایت کردی۔ سردار یوسف نے کہا کہ قومی اسمبلی وفد کا اہتمام کرے اور اس کے لیے وزارت مذہبی امور پر ممکن سہولت فراہم کرے گی، وفد کا جانا اعزاز کی بات ہے، وفد کے سرکاری خرچ پر جانےمیں کیا حرج ہے، وفد قوم کی طرف سے سلام کرنے جائے گا، روضہ رسولﷺ پر وفد درود و سلام پیش کرے۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی

Read More

پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسییشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسییشن اف پاکستان منتخب کابینہ کو مبارکباد

: پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.