بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر کب ریلیز ہورہی ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

معروف بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی فلم دھرندھر نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور ریکارڈ توڑ بزنس کیا ہے۔ آدتیہ دھر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم تاریخ رقم کر رہی ہے اور اب جلد ہی ڈیجیٹل اسٹریمنگ پر دستیاب ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ بزنس ٹریکنگ پورٹل Sacnilk کی رپورٹ کے مطابق، دھرندھر 30 جنوری سے نیٹ فلکس پر پریمیئر ہوگی۔ اس سلسلے میں نیٹ فلکس کی جانب سے ابھی تک سرکاری اعلان نہیں کیا گیا تاہم توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں آفیشل اپڈیٹ جاری ہوگی۔

نیٹ فلکس نے دھرندھدر اور آئندہ آنے والی دھرندھر 2: دی ریونج کے او ٹی ٹی حقوق ایک مشترکہ ڈیل میں 130 کروڑ روپے میں خریدے ہیں جو رنویر سنگھ کے لیے ڈیجیٹل اسپیس میں نیا ریکارڈ ہے۔

Sacnilk کے مطابق، 45 دنوں میں دھرندھر نے بھارت میں 826.50 کروڑ روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جبکہ عالمی سطح پر فلم نے 1284 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔ توقع ہے کہ یہ رقم 1300 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر جائے گی اس سے قبل کہ فلم نیٹ فلکس پر دستیاب ہو۔

Share On Social Media

KARACHI

بیوٹی سیکٹر میں ایستھیٹک سیفٹی کے لیے فوری ریگولیٹری اقدامات ناگزیر – زہرہ زاہد

ایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ویمن اسٹائل، بیوٹی اینڈ اسکن

Read More

جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد، میر رضا کے اہل خانہ کا عدالت سے رجوع کا اعلان

کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا علی کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے سندھ حکومت

Read More

TECHNOLOGY

کیا ایف آئی اے کو شہریوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک براہِ راست رسائی مل گئی؟

زنیرہ رفیع وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے

Read More

پرانے فون کی دھیمی ہوتی آواز کو دوبارہ تیز کرنے کا طریقہ

آج کے دور میں موبائل فون صرف بات چیت کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.