ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ: (دنیا نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 6 کمسن بچے، دو خواتین اور 3 مرد شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چک نمبر 268 گ ب موٹے والا کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثہ اتنا شدید تھا کہ 10 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 6 سے 9 سال کی عمر کے 4 بچے، تقریباً 30 سالہ خاتون اور 30 سے 40 سال کی عمر کے 3 مرد شامل ہیں۔

حادثے میں 45 سالہ خاتون اور 5 سے 6 سال کی عمر کے 2 بچے زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی 5 گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ 

Share On Social Media

KARACHI

شدید گرمی، جسم کا درجہ حرارت 106 ڈگری تک جا سکتا ہے، این آئی ایچ نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کا علاج بتادیا

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں اور گلوبل وارمنگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شدید گرمی

Read More

راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی مبینہ فائرنگ، قانون نافذ کرنے والے چار اہلکار شہید

آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کالعدم قرار دی

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے اہم فیچر پر کام جاری!

ایک نئی رپورٹ کے مطابق گوگل اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایسے نئے فیچر پر کام

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.