مکہ دفاعی معاہدہ: پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان 2 روزہ اجلاس آج سے اسلام آباد میں ہوگا

مکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی اسٹرٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا 2 روزہ اجلاس آج اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی وعدوں پر عمل درآمد، ممکنہ عسکری معاونت، انٹیلی جنس کے تبادلے اور فضائی دفاع کے شعبے میں تعاون سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس میں دفاعی معاہدے کو عملی شکل دینے اور تینوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سلسلے میں معاہدے کی مختلف شقوں پر عمل درآمد کے لیے عملی انتظامات اور ممکنہ طریقہ کار پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

اجلاس میں معاہدے کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو حتمی شکل دینے اور دفاعی تعاون کو باقاعدہ نظام کے تحت آگے بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور وزیر دفاع خالد بن سلمان اور ترکیہ کی جانب سے وزیر خارجہ حاقان فیدان اور وزیر دفاع یاشار گولر کی شرکت متوقع ہے، پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام مذاکرات میں شریک ہوں گے۔

علاوہ ازیں تینوں ممالک کے درمیان عسکری ہم آہنگی بڑھانے اور مشترکہ دفاعی حکمت عملی کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ معاہدے کو محض دفاعی تعاون کی دستاویز تک محدود رکھنے کے بجائے ایک قابلِ عمل علاقائی سکیورٹی نظام میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

اجلاس میں اجتماعی دفاعی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے ممکنہ عسکری تعاون اور انٹیلی جنس کے تبادلے کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اجلاس میں شریک حکام کی پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ مکہ دفاعی معاہدے کے سیکریٹری جنرل نعمان محمود بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان میں موجود ہیں۔

سہ فریقی اجلاس کے موقع پر اسلام آباد میں ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کر دی گئی ہے، جس کے تحت شہریوں کو ممکنہ ٹریفک دباؤ کے پیش نظر متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا اجلاس ہوگا جس میں یمن کی صورتِ حال اور سعودی عرب و حوثیوں کے تنازع پر بھی بات چیت ہوگی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا تھا کہ سعودی عرب کے جنوب میں جاری کشیدگی اجلاس کے ایجنڈے کا اہم نکتہ ہوگی۔ انہوں نے تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب، ترکیے اور پاکستان کے وزرائے دفاع اور خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کو لاحق کسی بھی خطرے کو پاکستان اور ترکیہ اپنے لیے خطرہ تصور کریں گے۔ انہوں نے اپنے بیان میں یمن کے حوثیوں کے ساتھ تنازع سے نمٹنے کے حوالے سے سعودی عرب کی حکمتِ عملی کو بھی سراہا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

TECHNOLOGY

ہیومنائیڈ روبوٹس کی حقیقت کیا ہے؟ ماہر نے بڑے دعوؤں پر سوال اٹھا دیا

ٹیکنالوجی صحافی جیمز ونسنٹ نے مختلف ہیومنائیڈ روبوٹس کا عملی جائزہ لینے کے بعد کہا

Read More

پینٹاگون نے 80 برس پرانے راز افشا کردیے، اڑن طشتریوں سے متعلق خفیہ فائلیں بالاخر جاری

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے جمعہ کو یو ایف اوز (نامعلوم اڑنے والی اشیا) المعروف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.