ایران میں جنگ سے تباہ ہونے والے 40 ہزار سے زائد رہائشی مکانات کی مرمت مکمل

ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں تباہ شدہ اور متاثر ہونے والے 40 ہزار سے زائد رہائشی مکانات کی مرمت مکمل کر لی، تعمیر نو کے عمل میں تقریباً 20 ہزار رضاکاروں نے حصہ لیا۔

ایران میں 28 فروری سے شروع ہونے والی امریکی اور اسرائیلی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور کی رپورٹ کے مطابق ایران میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ شہری تنصیبات کو نقصان پہنچا، جن میں ایک لاکھ 23 ہزار 647 رہائشی مکانات اور 24 ہزار 450 تجارتی عمارتیں شامل ہیں۔

امریکی اور اسرائیلی حملوں میں  245 طبی مراکز، 1500 سے زائد اسکول، 32 جامعات اور پانی کے تقریباً 400 ذخائر بھی متاثر ہوئے۔ اس کے علاوہ سیکڑوں فوجی اور نیم فوجی مقامات کو نقصان پہنچا۔

ایرانی خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق ملک کی بسیج تنظیم کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد زہرائی نے بتایا کہ حالیہ جنگ کے دوران رہائشی عمارتوں اور عوامی سہولیات سمیت مختلف مقامات کو نقصان پہنچا۔ صرف تہران میں تقریباً 53 ہزار رہائشی یونٹس متاثر ہوئے، جب کہ اصفہان میں 12 ہزار 300 اور قم میں 2 ہزار 300 مکانات کو نقصان پہنچا۔

بریگیڈیئر جنرل محمد زہرائی نے کہا کہ اب تک 40 ہزار سے زائد متاثرہ مکانات کی مرمت بسیج رضاکار تنظیم کی مدد سے مکمل کی جا چکی ہے۔

خیال رہے بسیج ایران کی نیم فوجی رضاکار تنظیم ہے جو پاسدارانِ انقلاب کے زیرِ انتظام کام کرتی ہے۔ یہ تنظیم دفاعی سرگرمیوں کے علاوہ سماجی بہبود، قدرتی آفات کے دوران امدادی کارروائیوں اور تعمیر نو کے منصوبوں میں بھی حصہ لیتی ہے۔

ایران میں جنگ کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور بنیادی شہری سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کے بعد رضاکار گروپس کو بحالی کے کاموں کی ذمہ داری دی گئی تھی۔

بسیج کے سربراہ کے مطابق جنگ سے متاثرہ رہائشی عمارتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں 4 کروڑ 80 لاکھ درخت لگانے اور شمسی توانائی کے بجلی گھر تعمیر کرنے کے منصوبوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

جنرل محمد زہرائی کا کہنا تھا کہ شمسی توانائی کے منصوبوں کے تحت پاسداران انقلاب کی ملکیتی زمینوں اور فوجی اڈوں پر سولر پاور پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔ ان منصوبوں کا مقصد بجلی کی بندش کی صورت میں فوجی تنصیبات کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانا اور ملک کے دفاعی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

محمد زہرائی کے مطابق شمسی توانائی کے منصوبے ایران میں بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.