لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات

لیبیا کے قریب سمندر میں کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کی اموات کی اطلاعات ہیں۔

وزیر مملکت برائے قبائلی امور مبارک زیب خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانے اور وزارت اوور سیز کےحکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، لاپتہ نوجوانوں کی تلاش اور جاں بحق افراد کی میتوں کی ریکوری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن میں متعلقہ حکام، نیوی، نیٹو اور امدادی اداروں کا تعاون حاصل ہے، میتوں کی جلد وطن واپسی اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، متاثرہ نوجوانوں کی مدد اور لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے کل خصوصی اجلاس ہوگا۔

مبارک زیب خان نے کہا کہ لیبیا کشتی حادثے کے بعد محفوظ رہنے والے باجوڑ کے نوجوانوں سے رابطہ کیا ہے، باجوڑ کا ہر نوجوان ہمارے لیے قیمتی ہے، اس کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جاں بحق افراد کی مغفرت اور متاثرہ خاندانوں کے لیے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے بھی لیبیا کشتی حادثے میں نوجوانوں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، کشتی حادثے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سمیت دیگر خدمات کے لیے ایک ہی چھت تلے مرکز قائم کرنے کا فیصلہ

کراچی میں شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، اسلحہ لائسنس اور دیگر دستاویزات کے حصول کے

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز کی اوپن سورسنگ کے لیے گرین سگنل

چین کی مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی تیار کرنے والی بڑی کمپنیوں ڈیپ سیک اور

Read More

اے آئی کمپنی ‘اینتھروپک’ میں انسانی رائٹر کی ضرورت، تنخواہ 9 کروڑ 55 لاکھ روپے تک

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی کے ساتھ جہاں تحریر اور مواد تیار کرنے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.