چینی سرکاری کنٹرول سے آزاد، کاروباری مقابلہ بڑھے گا، قیمت میں کمی کی امید، نئی ملز لگانے کی اجازت، کاشتکاروں کیلئے فائدہ

سندھ حکومت کے تحفظات دور ہونے کے بعد آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کر لی گئی۔وفاقی کابینہ نے شوگر سیکٹرکی ڈی ریگولیشن کیلئے قومی پالیسی کی منظوری دیدی ۔یہ پالیسی آئی ایم ایف کا اسٹرکچرل بینچ مارک ہے۔ پالیسی کے تحت چینی کی قیمتوں پرکنٹرول ختم اور نئی شوگر ملیں لگانے پر پابندی ختم کرنے سمیت چینی کی درآمد اور برآمد میں حکومتی کنٹرول ختم ہوجائیگا جبکہ شوگر ایکسپورٹ سبسڈیز کا بھی خاتمہ کردیا گیا۔گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے تمام صوبوں کے اتفاق رائے کے بعد وزارت صنعت وپیداوار کی سمری پر شوگر سیکٹرکی ڈی ریگولیشن کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری دیدی۔ قومی پالیسی کی منظوری سے کاشت کاروںکو فائدہ ہوگا، کاروباری مقابلہ بڑھے گا، جس سے چینی کی قیمت میں کمی کی امید ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے پہلےبعض اقدامات پر تحفظات ظاہر کیے تھے، آئی ایم ایف نے سندھ حکومت کی رضامندی کو بینچ مارک کی تکمیل کیلئے ضروری قرار دیا۔بعد ازاں سندھ حکومت نے 21 نومبر 2026 کے خط میں پالیسی مسودے سے اتفاق کر لیاجسکے بعد وفاقی کابینہ سے منظوری لی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اس مقصد کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جسکی سربراہی وفاقی وزیر بجلی نے کی، کمیٹی نے کسان تنظیموں، شوگر ملرز اورصوبائی حکومتوں سے متعدد مشاورتی ملاقاتیں کیں، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے پالیسی اقدامات کی توثیق پہلے ہی کر دی تھی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ منظور شدہ پالیسی میں درآمد و برآمد کیلئے قابل پیشگوئی میکنزم، برآمدی سبسڈی ختم کرنے جبکہ بین الصوبائی چینی کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی،2026-27 کے کرشنگ سیزن کیلئے عبوری انتظام بھی منظور کیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ہر مثبت ترمیم کی حمایت کریں گے، صوبے آئین و قانون کے مطابق بنائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبے آئین اور

Read More

اگر کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ جمہوری ری سیٹ ہوگا، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے ملک کے

Read More

TECHNOLOGY

شین ژو 24 مشن کی روانگی ، پاکستانی خلا باز بھی تاریخ رقم کرنے کو تیار

پاکستان اور چین کا مشترکہ خلائی مشن ’شین ژو 24‘ کل (25 نومبر) خلا میں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.