ہر مثبت ترمیم کی حمایت کریں گے، صوبے آئین و قانون کے مطابق بنائے جائیں، بلاول بھٹو زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صوبے آئین اور قانون کے مطابق بنائے جانے چاہئیں، جنوبی پنجاب کے عوام پہلے ہی الگ صوبے کے قیام کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے قرارداد بھی منظور کر چکی ہے،انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ کسانوں کے حوالے سے کوئی آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کسانوں کی خوشحالی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ہر ایسی ترمیم کی حمایت کرنے کو تیار ہے، تاہم ضروری ہے کہ مجوزہ ترمیم کو عوام کے سامنے لایا جائے تاکہ اس پر کھل کر بات ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس ملتان میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ مخدوم سید یوسف رضا گیلانی اور پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے انہیں ملکی و علاقائی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا،اس موقع پر پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے بھی اپنی اپنی تنظیموں کی کارکردگی، مسائل اور خدشات کے حوالے سے بریفنگ دی، اجلاس میں پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے کارکنوں کو درپیش مسائل اور تنظیمی امور کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.