انسان اسٹار شپ میں کب بیٹھ کر خلا کا سفر کرسکیں گے؟ چاند سے مریخ تک کے خواب اور حقیقت کی کہانی

کیا مستقبل میں عام لوگ بھی ایک بڑے خلائی جہاز میں بیٹھ کر چاند کا سفر کرسکیں گے، کیا اسٹار شپ میں درجنوں مسافروں کی گنجائش ہوگی اور کیا وہی جہاز جو خلا میں جائے گا، واپس زمین پر بھی اتر سکے گا؟ اسپیس ایکس کے دیوہیکل راکٹ اسٹار شپ کی حالیہ کامیابی نے ان سوالات کو ایک بار پھر زندہ کردیا ہے لیکن انسانوں کو اس میں بٹھانے کا مرحلہ ابھی کئی بڑے تکنیکی اور حفاظتی چیلنجز سے مشروط ہے۔

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کا تیار کردہ اسٹار شپ محض ایک اور راکٹ نہیں بلکہ انسانوں کو زمین کے مدار، چاند اور بالآخر مریخ تک پہنچانے کے ایک بہت بڑے منصوبے کا حصہ ہے۔ اس کا بنیادی تصور یہ ہے کہ خلائی سفر کو اس قدر قابلِ اعتماد اور کم خرچ بنایا جائے کہ راکٹ اور خلائی جہاز کو بار بار استعمال کیا جاسکے بالکل اسی طرح جیسے ہوائی جہاز ایک سفر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ پرواز کے لیے تیار ہوجاتا ہے۔

نومبر 2026 میں اسٹار شپ کی ایک آزمائشی پرواز کے بعد اس کا خلائی جہاز واپس آکر لانچ ٹاور کے قریب مخصوص بازوؤں میں پکڑا گیا۔ یہ منظر اس لیے غیر معمولی تھا کہ اسپیس ایکس کا مقصد صرف راکٹ کو خلا میں بھیجنا نہیں بلکہ اس کے دونوں بڑے حصوں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانا ہے۔

اس کامیابی نے اسٹار شپ کے مستقبل کے بارے میں امیدیں ضرور بڑھائی ہیں، لیکن ایک اہم سوال اب بھی اپنی جگہ موجود ہے: انسان آخر اس میں کب سفر کریں گے؟

امریکی ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’آرس ٹیکنیکا‘ کے خلائی امور کے مدیر ایرک برگر کے مطابق اس سوال کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ ہم انسانوں کے اسٹار شپ میں سفر سے کیا مراد لیتے ہیں۔ چاند پر اترنے والے خلاباز شاید زمین سے اسٹار شپ میں روانہ نہ ہوں، بلکہ پہلے ناسا کے خلائی جہاز میں خلا تک پہنچیں اور وہاں اسٹار شپ میں منتقل ہوں۔ دوسری طرف زمین سے روانہ ہوکر اسی جہاز میں واپس زمین پر اترنے والے مسافروں کا معاملہ کہیں زیادہ پیچیدہ ہے۔

اسٹار شپ کا خواب کئی بار مؤخر ہوچکا ہے

اسپیس ایکس نے انسانوں کو اسٹار شپ میں خلا میں بھیجنے کے منصوبے پہلی مرتبہ پیش نہیں کیے۔ تقریباً ایک دہائی پہلے اس کے ابتدائی تصور کو ’انٹرپلانیٹری ٹرانسپورٹ سسٹم‘ کا نام دیا گیا تھا اور مریخ پر انسانی مشن کے لیے سال 2024 کا ہدف رکھا گیا تھا۔

بعد ازاں سال 2018 میں جاپانی ارب پتی یوساکو مائیزاوا کے لیے چاند کے گرد چکر لگانے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا، جسے ’ڈیئر مون‘ کا نام دیا گیا۔ اس مشن کے لیے 2023 کا ہدف رکھا گیا تھا، لیکن 2024 میں اسے منسوخ کردیا گیا۔

سنہ2022  میں اسپیس ایکس نے امریکی سرمایہ کار ڈینس ٹیٹو اور ان کی اہلیہ کے ساتھ چاند کے گرد سفر کے ایک اور منصوبے کا اعلان کیا۔ اس کے لیے بھی اسی دہائی کے دوران پرواز کا تصور پیش کیا گیا تھا۔

اب حالیہ اطلاعات کے مطابق اسپیس ایکس نے اسٹار شپ کے ذریعے تجارتی انسانی پروازوں میں دلچسپی رکھنے والے ممکنہ گاہکوں کو 2029 سے پروازیں شروع کرنے کا امکان بتایا ہے۔ تاہم یہ کوئی حتمی اعلان یا یقینی تاریخ نہیں۔ ماضی میں بھی ایسے کئی اہداف مقرر ہوئے جو پورے نہ ہوسکے۔

اس لیے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ کسی خلائی جہاز کی کامیاب آزمائشی پرواز اور انسانوں کو اس میں بٹھا کر روانہ کرنے کے درمیان بہت بڑا فرق ہوتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گُل پلازا میں آتشزدگی کے بعد ملحقہ رمپا پلازا غیر محفوظ قرار

کراچی کے گل پلازا میں پیش آنے والے ہولناک آتشزدگی کے واقعے کے بعد اس

Read More

TECHNOLOGY

طلباء کے لیے مفت آن لائن ٹیکنالوجی کورسز کا آغاز

وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت (MOFEPT) نے ملک بھر کے طلباء کی ڈیجیٹل

Read More

امریکا میں مالیاتی ادارے سائبر حملوں کے خدشے پر ہائی الرٹ

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد امریکی مالیاتی خدمات کا شعبہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.