پاکستان کی تاریخ میں نیا باب رقم، فضائیہ کے پائلٹ ذیشان علی خلائی سفر پر روانہ، قومی خوابوں کو نئی اڑان مل گئی

پاکستان نے خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا، پاکستانی فضائیہ کے 40 سالہ ونگ کمانڈر محمد ذیشان علی چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے زمین کے مدار کی جانب روانہ ہوگئے۔ ان کی یہ پرواز پاکستان کے پہلے مداری خلائی سفر کی حیثیت رکھتی ہے۔

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے شینزو 24 خلائی جہاز نے لانگ مارچ 2 ایف راکٹ کے ذریعے پرواز کی۔ مشن کی روانگی پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 18 منٹ پر ہوئی۔

ذیشان علی اس مشن میں بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ شامل ہیں۔ ان کے ساتھ چین کے 2 خلا باز تانگ ہونگ بو اور وو یی بھی موجود ہیں۔ تانگ ہونگ بو مشن کے کمانڈر جبکہ وو یی فلائٹ انجینیئر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی مشن کی روانگی سے قبل جیوچوان خلائی مرکز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کی، جہاں پاکستانی اور چینی حکام نے تینوں خلا بازوں کو رخصت کیا۔

ذیشان علی کون ہیں؟

محمد ذیشان علی پاکستانی فضائیہ کے ونگ کمانڈر اور سابق فوجی پائلٹ ہیں۔ 40 سالہ ذیشان علی نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا بڑا حصہ فضائیہ میں خدمات انجام دیتے ہوئے گزارا، تاہم خلائی سفر کا خواب پورا کرنے کے لیے انہیں ایک مشکل انتخابی عمل اور سخت تربیت سے گزرنا پڑا۔

پاکستانی خلائی ادارے سپارکو اور چین کے خلائی ادارے نے مشترکہ پروگرام کے تحت خلا بازوں کے انتخاب کا عمل شروع کیا۔ ابتدائی امیدواروں کی طبی جانچ، ذہنی صلاحیت، جسمانی برداشت اور خلائی سفر کے دوران شدید دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کا جائزہ لیا گیا۔

3 مراحل پر مشتمل جانچ کے بعد ذیشان علی اور پاکستانی پائلٹ خرم داؤد کو چین میں خصوصی تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔ بعد ازاں ذیشان علی کو شینزو 24 مشن کے لیے نامزد کیا گیا جبکہ خرم داؤد کو متبادل خلا باز مقرر کیا گیا۔

7 ماہ کی سخت تربیت اور چینی زبان پر عبور

خلائی سفر کے لیے ذیشان علی نے چین کے خلا باز تربیتی مرکز میں تقریباً 7 ماہ تربیت حاصل کی۔ اس دوران انہیں خلائی جہاز کے نظام، خلائی اسٹیشن کے طریقہ کار، ہنگامی حالات سے نمٹنے اور بے وزنی کی حالت میں کام کرنے کی مشق کرائی گئی۔

ان کی تربیت کا ایک اہم حصہ چینی زبان سیکھنا بھی تھا۔ انہیں چینی زبان میں خلائی جہاز کے احکامات، تکنیکی اصطلاحات اور ہنگامی ہدایات سمجھنے اور ان کا جواب دینے کی تربیت دی گئی تاکہ پرواز کے دوران چینی ساتھیوں کے ساتھ رابطے میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

ذیشان علی نے چینی خلا بازوں کے ساتھ مشترکہ مشقیں بھی کیں اور چینی زبان میں گفتگو کرکے اپنی تیاری کا اظہار کیا۔ انہوں نے تربیت کے دوران تعاون پر چینی حکومت اور خلائی تربیتی مرکز کے اساتذہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

خلا میں کیا کریں گے؟

ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر تقریباً ایک ہفتہ قیام کریں گے۔ اس دوران وہ مختلف سائنسی تجربات انجام دیں گے اور پاکستانی جامعات کے تیار کردہ تحقیقی نمونوں اور آلات پر کام کریں گے۔

پاکستانی جامعات نے خلائی تحقیق کے لیے 300 سے زائد تجاویز سپارکو کو پیش کی تھیں، جن میں سے 4 حیاتیاتی ٹیکنالوجی کے تجربات منتخب کیے گئے۔ ان تحقیقات کا تعلق غذائی تحفظ، موسمیاتی تبدیلی اور خلا میں حیاتیاتی نظام کے رویوں سے ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام کے لیے بُری خبر، بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ماہانہ

Read More

کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے شخص پر پرچہ کٹ گیا

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک انداز سے احتجاج

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا نئے انٹرفیس پر کام جاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کے لیے نئے انٹرفیس پر کام کر رہی

Read More

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.