پاکستان خلائی دور میں داخل، پہلے خلا باز کی تاریخی پرواز نے نئے امکانات کھول دیے

پاکستان کے لیے آج کا دن خلائی سائنس اور ٹیکنالوجی کی تاریخ میں ایک یادگار اور تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جب ملک کے پہلے خلا باز محمد ذیشان علی خلا میں روانہ ہوگئے ہیں۔ اس تاریخی پیشرفت پر بات کرتے ہوئے سپارکو کے نمائندے ڈاکٹر نجم شمس نے کہا کہ یہ دن پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور مبارکباد کا مقام ہے۔ ان کے مطابق محمد ذیشان علی چائنا اسپیس اسٹیشن میں اگلے ایک ہفتے کے دوران سائنسی تجربات کریں گے اور یہ لمحہ پاکستان کی اسپیس ٹیکنالوجی اور اسپیس سائنسز کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر نجم شمس نے خلا باز کے انتخاب اور تربیت کے تفصیلی مراحل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان اور چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے درمیان یہ معاہدہ فروری 2025 میں طے پایا تھا۔ اس کے بعد انتخاب کا عمل 3 مرحلوں پر مشتمل رہا۔

شارٹ لسٹ ہونے والے تقریباً 20 امیدواروں نے بیجنگ میں بین الاقوامی خلائی معیار کے مطابق سخت تربیتی اور جانچ کے مراحل سے گزر کر میڈیکل، فزیولوجیکل، ایپٹیٹیوڈ اور نفسیاتی ٹیسٹ مکمل کیے۔ حتمی مرحلے میں پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے 2 امیدواروں، خرم داؤد اور محمد ذیشان علی، کا انتخاب کیا گیا۔ اپریل 2026 میں شروع ہونے والی تقریباً 6 ماہ طویل تربیت دونوں امیدواروں نے کامیابی سے مکمل کی، جس کے بعد محمد ذیشان علی کو خلائی مشن کے لیے منتخب کیا گیا۔

اس سوال کے جواب میں کہ آیا تقریباً 300 شارٹ لسٹ ہونے والے افراد کا تعلق صرف ایئر فورس سے تھا یا دیگر شعبوں سے بھی، ڈاکٹر نجم شمس نے واضح کیا کہ امیدوار مختلف اداروں اور شعبوں سے تعلق رکھتے تھے جن میں دیگر فورسز اور خود سپارکو کے افراد بھی شامل تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ سیٹلائٹ کے لانچ اور زمین پر واپسی کے دوران خلا بازوں کو شدید وائبریشن اور کششِ ثقل کے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ ایئر فورس کے جی ڈی (GD) فائٹر پائلٹس پہلے ہی تقریباً 10G تک لوڈ برداشت کرنے کے عادی ہوتے ہیں، اسی لیے عموماً خلا بازوں کا تعلق فضائیہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈاکٹر نجم شمس کے مطابق یہ پورا انتخاب خالصتاً میرٹ اور ٹیسٹوں کے نتائج کی بنیاد پر کیا گیا اور اس میں کوئی پیشگی انتخاب شامل نہیں تھا۔

خلائی مشن کی افادیت کے حوالے سے ڈاکٹر نجم شمس نے بتایا کہ محمد ذیشان علی چائنا اسپیس اسٹیشن میں بائیو ٹیکنالوجی، میٹریل سائنسز، مینڈ اسپیس سپورٹ سسٹمز اور فلوئڈ فزکس سے متعلق تجربات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان تجربات کے نتائج نہ صرف مستقبل کے ڈیپ اسپیس اور لونا مشنز کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے، بلکہ ملک کی جامعات، تحقیقی اداروں اور گراؤنڈ بیسڈ ٹیکنالوجی و ریسرچ کے لیے بھی انتہائی مفید ہوں گے۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ یہ مشن پاکستان کے لیے خلا بازی کے شعبے میں نئے دروازے کھولے گا اور ان سائنسی نتائج کی روشنی میں آئندہ مزید اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

آئندہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں کمی کی تجویز زیر غور، مہتاب حیدر

وفاقی حکومت آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ پیش کرے گی جس میں تنخواہ دار

Read More

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: سزائے موت کے مرکزی ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا بری

سپریم کورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.