اسٹار لنک کے مقابلے میں مکیش امبانی کا بڑا منصوبہ، ریلائنس 1,600 سیٹلائٹس پر مشتمل براڈبینڈ نیٹ ورک قائم کرے گی

بھارت کے ارب پتی کاروباری شخصیت مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز ایلون مسک کے ‘اسٹار لنک’ کا مقامی متبادل لانے کے لیے 1,600 سیٹلائٹس پر مشتمل براڈبینڈ نیٹ ورک کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے بلومبرگ کی 18 نومبر کی رپورٹ کے مطابق ریلائنس انڈسٹریز سیٹلائٹس کی تیاری میں مقامی پیداوار اور درآمدات کا امتزاج اختیار کرے گی، جس میں امریکا سے کم از کم 400 سیٹلائٹس کی خریداری بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں 2 امریکی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے اور یورپی سپلائرز کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، تاہم ریلائنس نے چین سے کوئی بھی سامان یا سیٹلائٹ خریدنے کا امکان واضح طور پر مسترد کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ سیٹلائٹ نیٹ ورک بنیادی طور پر بھارت کی انٹرنیٹ اور مواصلاتی ضروریات پوری کرنے کے لیے بنایا جا رہا ہے، تاہم اس کے ممکنہ اسٹریٹجک اور دفاعی استعمال کو بھی مدنظر رکھا گیا ہے۔ یہ نظام ریلائنس کے ٹیلی کام اور ڈیجیٹل بازو ‘جیو پلیٹ فارمز لمیٹڈ’ کی خدمات کو وسعت دے گا، جو حال ہی میں بھارتی اسٹاک ایکسچینجز میں لسٹ ہوا ہے۔

منصوبے کی تکمیل کا نیا ہدف

ریلائنس کا ہدف ہے کہ ستمبر 2027 میں اس کا پہلا آزمائشی مشن خلا میں بھیجا جائے، جبکہ 2028 کے اوائل سے اس کی وسیع پیمانے پر تنصیب شروع کر دی جائے گی۔ سیٹلائٹ سازی اور لانچنگ کی محدود صلاحیتوں کے پیشِ نظر پورے نیٹ ورک کی تکمیل کا ہدف 2030 سے بڑھا کر اب 2035 مقرر کیا گیا ہے۔

اس منصوبے کی راہ میں سب سے بڑا چیلنج پیداواری صلاحیت کا فرق ہے۔ بھارت میں اس وقت سالانہ 15 سے بھی کم سیٹلائٹس تیار ہوتے ہیں، جبکہ ریلائنس کو اپنے ہدف کے حصول کے لیے سالانہ تقریباً 200 سیٹلائٹس درکار ہوں گے۔ اس کے برعکس عالمی حریف ‘اسٹار لنک’ پہلے ہی 10 ہزار سے زائد سیٹلائٹس آپریٹ کر رہا ہے، دنیا بھر میں اس کے کم از کم ایک کروڑ 36 لاکھ صارفین ہیں اور ستمبر تک کی سہ ماہی میں اس نے کنیکٹیویٹی کی مد میں 5 ارب ڈالر سے زائد آمدنی حاصل کی ہے۔

جیو (Jio) نے اس نیٹ ورک کے لیے درکار مداری وسائل (Orbital Resources) کے حصول کی درخواست انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین میں جمع کرا دی ہے، جس کے تحت سیٹلائٹس زمین سے تقریباً 650 کلومیٹر کی بلندی پر گردش کریں گے۔ کمپنی نے بھارت بھر میں 23 گراؤنڈ اسٹیشنز قائم کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ جیو پہلے ہی لکسمبرگ کی کمپنی ‘ایس ای ایس’  کے ساتھ ایک مشترکہ سیٹلائٹ منصوبہ چلا رہی ہے، جبکہ سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجنے کے لیے اس نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن، نجی خلائی کمپنی ‘سکائی روٹ ایرو اسپیس’ اور ایلون مسک کی کمپنی ‘اسپیس ایکس’ سے بھی بات چیت کی ہے۔

ایک مارکیٹ، 3 ارب پتی حریف

یہ منصوبہ مکیش امبانی کو براہِ راست ایلون مسک اور بھارتی ایئرٹیل کے بانی سنیل بھارتی متل کے مدمقابل لے آیا ہے۔ متل کی خاندانی کمپنی یورپی ادارے ‘یوٹیل سیٹ کمیونیکیشنز’ میں بڑی حصہ دار ہے، جو تقریباً 650 سیٹلائٹس پر مشتمل ‘ون ویب’ نیٹ ورک کی مالک ہے۔ رواں ہفتے سنیل متل نے بیان دیا تھا کہ ممالک سیٹلائٹ کنیکٹیویٹی کے لیے کسی دوسرے ملک پر انحصار نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ جیو سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، ون ویب اور اسٹار لنک تینوں کے پاس بھارت میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے لائسنس موجود ہیں، تاہم تجارتی سروسز کا آغاز تاحال اسپیکٹرم کی الاٹمنٹ کا منتظر ہے، جبکہ اسٹار لنک کی بھارت میں آمد اس وقت ریگولیٹری اور سیکیورٹی جائزے کے مراحل میں ہے۔ بھارتی حکومت نے سیٹلائٹ اسپیکٹرم نیلامی کے بجائے انتظامی طور پر تفویض کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی جیو نے مخالفت کی تھی۔

69 سالہ مکیش امبانی بھارت کی سب سے قیمتی لسٹڈ کمپنی ریلائنس کے چیئرمین ہیں، جس کے کاروبار آئل ریفائننگ، پیٹرو کیمیکلز، ٹیلی کام، ریٹیل اور کلین انرجی جیسے اہم شعبوں تک پھیلے ہوئے ہیں۔ 2002 میں اپنے والد دھیرو بھائی امبانی کے انتقال کے بعد مکیش اور ان کے بھائی انیل نے گروپ کی باگ ڈور سنبھالی تھی، جس میں تیل اور پیٹرو کیمیکلز کا بنیادی کاروبار مکیش امبانی کے حصے میں آیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس؛ تحقیقات کے حوالے سے پولیس کی جانب سے پہلی پریس ریلیز جاری

سندھ پولیس نے کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میر رضا کے کیس میں تحقیقات

Read More

ایف پی سی سی آئی کا پاکستان–آسیان تجارت اور سرمایہ کاری میں مضبوط شراکت داری پر زور

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ نے آسیان

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ اور ٹیلیگرام کے جعلی لنکس: یو اے ای صارفین پر سائبر حملے کا الرٹ

متحدہ عرب امارات میں سائبر سیکیورٹی ماہرین نے شہریوں اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے

Read More

اسپاٹیفائی ایپ میں گانے کا 89 فیصد ڈیٹا ڈیلیٹ: آپ کے کان فرق کیوں نہیں محسوس کر سکتے؟

ہم روزانہ اسپاٹیفائی، یوٹیوب میوزک اور دوسری ایپس پر گانے سنتے ہیں، لیکن شاید ہی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.