پاکستان بزنس کونسل دبئی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی دبئی چیمبرز کے سالانہ گالا ڈنر 2026 میں شرکت

دبئی: پاکستان بزنس کونسل (PBC) دبئی کے چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دبئی چیمبرز کے زیرِ اہتمام منعقدہ بزنس گروپس اینڈ بزنس کونسلز گالا ڈنر 2026 میں شرکت کی۔


اس تقریب میں دبئی کی مختلف بزنس گروپس اور بزنس کونسلز کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں کاروباری روابط کو مزید مستحکم بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور کاروباری برادری کی خدمات کو سراہنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تقریب کا آغاز دبئی چیمبرز میں بزنس ایڈووکیسی کی نائب صدر محترمہ ماہا الگرگاوی کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، جبکہ پورٹس، کسٹمز اینڈ فری زون کارپوریشن کے چیئرمین عزت مآب عبداللہ بن دمیثان نے دبئی: استقامت اور پائیدار ترقی کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
پاکستان بزنس کونسل دبئی کی اس اہم اور باوقار تقریب میں شرکت اس عزم کی عکاس ہے کہ کونسل دبئی چیمبرز اور وسیع تر کاروباری برادری کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی اشتراک اور کاروباری روابط کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
یہ اجتماع دبئی کی متحرک کاروباری برادری کے درمیان رابطوں، تعاون اور مشترکہ ترقی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے ایک اہم موقع ثابت ہوا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت سے مستقبل کی پیش گوئی ممکن بنانے کی کوششیں تیز

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مستقبل کے ممکنہ واقعات کی پیش گوئی کرنے کا

Read More

اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے: انتھروپک کی وارننگ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اینتھروپک نے خبردار کیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.