دبئی میں ماحولیات کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایکو واک 2026ء کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا،

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایکسپو سٹی کے تاریخی الوصل پلازہ میں ماحولیات کے تحفظ اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایکو واک 2026ء کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں 500 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام جے وائی کے کمیونٹی سروسز نے کیا، جس کی بانی معروف سماجی و ماحولیاتی رہنما جوہی یاسمین خان ہیں، ’’پائیدار مستقبل کیلئے یکجہتی‘‘ کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں سرکاری اداروں کے نمائندوں، کاروباری شخصیات، طلبہ، خاندانوں، ماحولیاتی کارکنوں، خصوصی افراد اور مختلف کمیونٹیز نے حصہ لیا۔


تقریب کا آغاز دبئی پولیس بینڈ کی پریڈ سے ہوا، جس میں ہمایہ اسکول کے طلبہ بھی شریک تھے، جبکہ موسیقی، ثقافتی سرگرمیوں اور اجتماعی واک کے ذریعے ماحولیات کے تحفظ اور سماجی یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔تقریب میں متحدہ عرب امارات کی وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات، دبئی انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج اتھارٹی، دبئی پولیس، جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریزیڈنسی اینڈ فارنرز افیئرز دبئی، مجرا نیشنل سی ایس آر فنڈ، دبئی اسپورٹس کونسل اور دبئی چیمبر آف کامرس سمیت مختلف اداروں کے نمائندوں کی شرکت اور تعاون کو سراہا گیا۔
مدعو کیے گئے مہمانوں میں وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری مروان عبداللہ العزازی، مجرا کی چیف ایگزیکٹو آفیسر سارہ شا، دبئی اسپورٹس کونسل کے غازی سبیل المدنی اور دبئی انوائرمنٹ اینڈ کلائمیٹ چینج اتھارٹی کے ماحولیاتی تحقیق کے ماہر پیٹر فارنگٹن شامل تھے۔
اس موقع پر سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے ماحولیاتی تحفظ، صحت مند طرزِ زندگی اور سماجی ذمہ داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایکو واک 2026 کی نمایاں سرگرمی اجتماعی شجرکاری مہم تھی، جس کے دوران 500 سے زائد غاف کے بیج بوئے گئے، جبکہ مزید 1500 بیج اور 600 پودے شرکا میں تقسیم کیے گئے۔
منتظمین نے سال بھر کے دوران دبئی کے مختلف علاقوں، خصوصاً محنت کشوں کی رہائشی آبادیوں میں غاف اور نیم کے مجموعی طور پر 3 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے، اس مہم کے ابتدائی مرحلے میں ایک ہزار درخت لگائے جائیں گے، جبکہ باقی درخت مرحلہ وار کاشت کیے جائیں گے۔
تقریب کے دوران دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے ماہرین نے ہنگامی طبی امداد اور شدید گرمی کے باعث لاحق ہونے والے خطرات سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
ایسٹر ڈی ایم ہیلتھ کیئر کے رضاکاروں نے شرکا کے مفت طبی معائنے بھی کیے۔ ماحول دوست سفری ذرائع کی حوصلہ افزائی کیلئے دو سائیکلیں پیش کی گئیں، جو بعد ازاں محنت کشوں کو فراہم کی جائیں گی۔
ایکو واک کی بانی جوہی یاسمین خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیات کا تحفظ صرف درخت لگانے یا قدرتی وسائل بچانے تک محدود نہیں بلکہ انسانی وقار، سماجی شمولیت، صحت اور معاشرے کے ہر فرد کی فلاح و بہبود سے بھی وابستہ ہے۔
انہوں نے سرکاری اداروں، کاروباری شراکت داروں، رضاکاروں اور شرکا کے تعاون پر شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ایکو واک کا آغاز دبئی میں کوپ 28 کے دوران ایک خیال کے طور پر ہوا تھا، جو اب ماحولیات کے تحفظ اور انسانی خدمت کیلئے اجتماعی تحریک بن رہا ہے۔جوہی یاسمین خان نے عزم ظاہر کیا کہ یہ مہم آئندہ بھی مختلف کمیونٹیز کو متحد کرتے ہوئے شجرکاری، ماحولیاتی آگاہی اور سماجی ذمہ داری کے فروغ کیلئے کام جاری رکھے گی۔منتظمین کے مطابق ایکو واک کے گزشتہ دو ایڈیشنز میں تقریباً 2 ہزار افراد نے شرکت کی تھی، جبکہ ان تقریبات کے دوران 2 ہزار غاف کے پودے، ایک ہزار ننھے پودے اور 15 ہزار غاف کے بیج تقسیم کیے گئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: فیملی پر تشدد، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر پولیس افسران غفلت کے مرتکب قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن

Read More

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کے لیے بڑا موقع، سرمایہ کاری میں کمی کے خطرات بھی موجود

مصنوعی ذہانت عالمی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تاہم اس

Read More

لِنکڈ اِن کا اے آئی سے تیار کردہ مواد کے خلاف کریک ڈاؤن

بین الاقوامی پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لِنکڈ اِن نے مصنوعی ذہانت (اے آئی)

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.