ربیعہ احسن قتل کیس: اہلِ خانہ نے ملزم احسن طاہر کو معاف کر دیا

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ربیعہ احسن کے اہلِ خانہ نے ملزم کو معاف کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ملزم احسن طاہر کی ضمانت بعد از گرفتاری بھی منظور ہوگئی ہے۔

راولپنڈی کی مقامی عدالت میں جمعرات کے روز ملزم احسن طاہر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج خرم سلیم نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔

سماعت کے دوران مدعیِ مقدمہ ربیعہ احسن کے بھائی خرم احمد کی جانب سے ان کی وکیل صبا فراز راجہ عدالت میں پیش ہوئیں اور مقتولہ کے اہلِ خانہ کا تحریری حلف نامہ جمع کرایا۔

عدالت میں جمع کرائے گئے حلف نامے میں مقتولہ کے اہلِ خانہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے مکمل تسلی کر لی ہے کہ ملزم احسن نے ان کی بہن کو جان بوجھ کر قتل نہیں کیا بلکہ یہ واقعہ ایک حادثہ تھا۔

حلف نامے کے متن کے مطابق مدعیِ مقدمہ نے ملزم احسن طاہر کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کیا ہے اور انہیں ملزم کی ضمانت منظور ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

اس سے قبل واقعے کے فوری بعد بھی سوشل میڈیا پر ربیعہ احسن کے اہلِ خانہ کی جانب سے ملزم کو معاف کرنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں، تاہم اس وقت مقتولہ کے بھائی نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

نجی ٹی وی کی اینکر پرسن ربیعہ احسن 8 نومبر کو راولپنڈی کے علاقے گلشن آباد میں اپنے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ان کے شوہر احسن طاہر کو حراست میں لے لیا تھا۔

اس واقعے کی ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے وقت گھر کے لان میں موجود مقتولہ کی والدہ اور بہن گولی کی آواز سن کر کمرے میں پہنچیں تو ربیعہ خون میں لت پت فرش پر پڑی تھیں جبکہ احسن طاہر کے ہاتھ میں پستول موجود تھا۔

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے واقعے کے بعد میڈیا کو بتایا تھا کہ تفتیش میں یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ گولی ملزم احسن طاہر کے ہاتھ سے چلی، تاہم فائر جان بوجھ کر کیا گیا یا حادثاتی طور پر ہوا، یہ تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ملزم کا تفتیشی حکام کو بیان

ملزم احسن طاہر نے پولیس تفتیش میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے الماری سے کپڑے نکالتے ہوئے پستول ہاتھ میں لیا اور میگزین نہ ہونے کی وجہ سے وہ سمجھے کہ پستول خالی ہے۔ ملزم کے بقول انہوں نے مذاق میں ربیعہ کی جانب پستول تان کر ٹریگر دبایا جس سے گولی چل گئی۔

تفتیشی ریکارڈ کے مطابق ربیعہ اور احسن نے 2010 میں پسند کی شادی کی تھی اور دونوں ماضی میں ایک نجی بینک میں اکٹھے ملازمت بھی کر چکے تھے۔

ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ کورونا وبا کے دوران ربیعہ نے اپنا بیوٹی سیلون کھولا تھا، جہاں دو خواتین ملازماؤں کے آپسی تنازع پر ایک ملازمہ نے دوسری کو نوکری سے نکلوانے کے لیے اس پر ملزم سے تعلقات کا جھوٹا الزام لگایا تھا۔

احسن طاہر کے مطابق اس معاملے پر میاں بیوی میں وقتی ناراضگی ہوئی تھی تاہم اہلیہ کو یقین دلانے کے بعد یہ تنازع ختم ہو گیا تھا۔

ملزم کا مزید دعویٰ تھا کہ ان کی 16 سالہ ازدواجی زندگی میں اس واقعے کے علاوہ کوئی بڑا تنازع نہیں ہوا اور وہ روزانہ شام کو ربیعہ کے ساتھ جم میں بیڈمنٹن کھیلنے بھی جایا کرتے تھے۔

گزشتہ روز پولیس نے ملزم احسن طاہر کا 9 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا تھا۔ پولیس نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم کے ڈی این اے اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی مکمل ہو چکے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

TECHNOLOGY

آپ اکیلے کمرے میں بھی محفوظ نہیں: صارفین کی جاسوسی کرنے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ

امریکا کی ریاست ٹیکساس نے مشہور فلمی اسٹریمنگ سروس ”نیٹ فلکس“ کے خلاف ایک بڑا

Read More

دنیا کے ڈیجیٹل نظام خطرے میں، اے آئی سے ہونے والے سائبر حملے بے قابو، گوگل کی وارننگ

گوگل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سائبر ہیکنگ تیزی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.