25 روز میں 52 لاکھ شادیاں، 7 ہزار 500 ارب روپے کا کاروبار، مگر کہاں؟

بھارت میں شادیوں کا سیزن صرف خوشیوں اور تقریبات ہی نہیں بلکہ بڑے کاروباری مواقع بھی لے کر آرہا ہے۔ آئندہ 25 روز کے دوران ملک بھر میں تقریباً 52 لاکھ شادیاں ہونے کی توقع ہے، جن سے 7.5 لاکھ کروڑ روپے (7 ہزار 500 ارب روپے) کا کاروبار متوقع ہے۔ اس طرح روزانہ اوسطاً 2 لاکھ سے زیادہ شادیاں ہوں گی۔

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کے مطابق تاجروں کی تنظیم کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے اندازہ لگایا ہے کہ 21 نومبر سے 15 دسمبر تک جاری رہنے والے شادیوں کے اس سیزن میں خریداری، زیورات، ملبوسات، ہوٹلوں، کھانے پینے، ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں غیر معمولی کاروباری سرگرمیاں ہوں گی۔

تنظیم کے مطابق صرف دہلی اور نیشنل کیپیٹل ریجن میں تقریباً 5 لاکھ شادیاں متوقع ہیں، جن سے ڈھائی لاکھ کروڑ روپے (2 ہزار 500 ارب روپے) کا کاروبار ہوسکتا ہے۔ یہ تخمینے 25 ریاستوں کی 550 تجارتی انجمنوں اور 300 سے زائد کاروباری رہنماؤں سے مشاورت کے بعد تیار کیے گئے ہیں۔

سی اے آئی ٹی کے اندازے کے مطابق مجموعی کاروبار میں 4 لاکھ 5 ہزار کروڑ روپے اشیا اور خوردہ خریداری، جب کہ 3 لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے خدمات کے شعبے سے حاصل ہونے کی توقع ہے۔

زیورات اور قیمتی دھاتوں کی خریداری سے ایک لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار متوقع ہے، جب کہ ملبوسات کا حصہ 90 ہزار کروڑ روپے ہوسکتا ہے۔ تحائف اور شادی کے لوازمات، کریانہ اور غذائی اشیا کے شعبوں میں 37 ہزار 500 کروڑ روپے فی شعبہ کاروبار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ الیکٹرانکس، خشک میوہ جات، مٹھائیاں اور گھریلو سامان کے شعبوں میں بھی 30، 30 ہزار کروڑ روپے کی خریداری متوقع ہے۔

خدمات کے شعبے میں کھانے پینے کے انتظامات سے 75 ہزار کروڑ روپے، جب کہ شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز اور ہوٹلوں سے 60 ہزار کروڑ روپے کا کاروبار ہوسکتا ہے۔ تقریب کے انتظامات، شادی کی سجاوٹ، پھولوں، سفر اور ٹرانسپورٹ کے شعبے بھی اس سرگرمی سے فائدہ اٹھائیں گے۔

تنظیم کے مطابق شادیوں کے اس سیزن میں مختلف شعبوں میں تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ عارضی اور جزوقتی روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ان میں کھانے کے انتظامات، سجاوٹ، فوٹوگرافی، ہوٹلنگ، ٹرانسپورٹ اور تقریب کے انتظامات سے وابستہ افراد شامل ہیں۔

سی اے آئی ٹی کے سیکریٹری جنرل پروین کھنڈیلوال کا کہنا ہے کہ شادیوں کا سیزن تاجروں، صنعت کاروں، ہنرمندوں اور چھوٹے کاروباروں کے لیے معاشی سرگرمیوں کا اہم ذریعہ ہے۔ تنظیم نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی کاروبار اور بھارت میں تیار ہونے والی مصنوعات کو ترجیح دیں۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 پرو سیریز کے لانچ ہونے میں چند دن باقی، قیمت کیا ہوگی؟

ایپل کے نئے آئی فون کا انتظار کرنے والے صارفین کے لیے بری خبر سامنے

Read More

لوگ جدید ٹیکنالوجی چھوڑ کر پرانے سسٹمز کی طرف کیوں لوٹ رہے ہیں؟

جب بھی ٹیکنالوجی کی بات ہوتی ہے تو عام طور پر یہی سمجھا جاتا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.