دبئی کے معروف لگژری فیشن برانڈ ’’برق ووگ‘‘ کے فلیگ شپ بوتیک کا شاندار افتتاح

دبئی میں قائم معروف لگژری فیشن ہاؤس برق ووگ (Barq Vogue) نے حیسہ اسٹریٹ، البرشا میں اپنے پہلے فلیگ شپ بوتیک کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب کو فیشن ہاؤس کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جو جدید طرزِ فیشن، باوقار مشرقی روایات، نفیس دستکاری اور خلیجی خطے کے طرزِ زندگی سے ہم آہنگ ملبوسات کے امتزاج کے ذریعے لگژری فیشن کی ایک منفرد شناخت متعارف کروا رہا ہے۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ملک ریاض حسین، بانی و چیئرمین بی ٹی پراپرٹیز (BT Properties) تھے، جنہوں نے برق ووگ کے چیئرمین محمد اعظم بھٹی اور بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہزیب بھٹی کے ہمراہ فلیگ شپ بوتیک کا افتتاح کیا اور فیتہ کاٹا۔


اس پروقار تقریب میں متحدہ عرب امارات اور بین الاقوامی کاروباری برادری سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ نمایاں شرکاء میں دبئی کے معروف کاروباری شخصیت طارق الیوسفی، بی ٹی پراپرٹیز کے گلوبل سیلز ہیڈ شاہد محمود قریشی اور دیگر نامور کاروباری رہنما، سرمایہ کار، کاروباری شخصیات، شراکت دار،ان کے اہلِ خانہ اور معزز مہمان شامل تھے۔ سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹر وہاب ریاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔
برق ووگ کے سفر کا بنیادی محرک ایسی قیادت کا وژن ہے جو اعلیٰ معیار کی دستکاری، لازوال نفاست اور دبئی سے جنم لینے والے ایک عالمی شہرت یافتہ لگژری فیشن ہاؤس کے قیام کے عزم پر مبنی ہے۔
محمد اعظم بھٹی کی چیئرمین شپ میں کمپنی ایک طویل المدتی وژن کے تحت معیار، عمدگی اور پائیدار قدر کو اپنی بنیادی ترجیحات قرار دیتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔
جبکہ برق ووگ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہزیب بھٹی برانڈ کی تخلیقی سمت، منفرد شناخت اور ترقی کی قیادت کر رہے ہیں۔ ان کی توجہ جدید اور باوقار فیشن، نفیس دستکاری اور عصری لگژری کے ایک منفرد امتزاج کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
حیسہ اسٹریٹ پر قائم برق ووگ کا نیا بوتیک برانڈ کی سادہ مگر پُرکشش ڈیزائن شناخت کا عکاس ہے۔ بوتیک میں ملبوسات کی خوبصورت ترتیب، نفیس آرکیٹیکچرل ڈیزائن، گرم جوش ماحول اور صارفین کے لیے ایک خصوصی اور ذاتی نوعیت کے شاپنگ تجربے کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
یہ بوتیک برق ووگ کے مختلف کلیکشنز کو ایک ہی مقام پر پیش کرتا ہے، جہاں صارفین ملبوسات کے منفرد انداز، آرام دہ ڈیزائن، متناسب تراش خراش اور خاموش مگر باوقار لگژری کے تصور کا قریب سے تجربہ کر سکتے ہیں۔
برق ووگ مردوں اور خواتین دونوں کے لیے ایسے ملبوسات تیار کرتا ہے جو غیر ضروری نمود و نمائش کے بجائے نفاست، وقار اور اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتے ہیں۔
برانڈ کے نمایاں کلیکشنز میں برق پولو (Barq Polo)، برق شرٹ (Barq Shirt)، مدینہ رینج (Medina Range)، نومیڈ (Nomad) اور اویسس (Oasis) کے کوآرڈینیٹڈ ملبوسات کے علاوہ شرٹس، ٹراؤزرز اور خصوصی طور پر تیار کردہ دیگر ملبوسات شامل ہیں۔
ان تمام کلیکشنز میں جدید طرزِ زندگی کے تقاضوں، مختلف مواقع کے لیے موزوں ڈیزائن، آرام دہ انداز اور ایسے اعلیٰ معیار کے کپڑوں کو ترجیح دی گئی ہے جو خطے کی آب و ہوا اور طرزِ زندگی سے مطابقت رکھتے ہوں۔
’’وقار پہنا نہیں جاتا، بلکہ اپنے کردار اور شخصیت میں سمویا جاتا ہے۔‘‘یہ تصور اس یقین کی عکاسی کرتا ہے کہ حقیقی اعتماد اور نفاست انسان کی اپنی شخصیت سے جنم لیتی ہے، جبکہ ملبوسات اس شخصیت کو مزید باوقار اور پُراثر بنانے کا ذریعہ بنتے ہیں، نہ کہ محض نمود و نمائش کا وسیلہ۔
برق ووگ کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شہزیب بھٹی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’برق ووگ ہمارے اس وژن کی عملی تصویر ہے جس کے تحت ہم دبئی میں ایک ایسا عالمی معیار کا لگژری فیشن ہاؤس قائم کرنا چاہتے ہیں جہاں غیر معمولی دستکاری، جدید اور باوقار فیشن اور لازوال نفاست یکجا ہوں۔
ہمارے فلیگ شپ بوتیک کا افتتاح اس سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ہمارا مقصد برق ووگ کو عالمی لگژری فیشن انڈسٹری میں ایک ایسی منفرد اور قابلِ اعتماد شناخت دینا ہے جو بین الاقوامی سطح پر پہچانی جائے۔‘‘
برق ووگ کے نئے فلیگ شپ بوتیک کا قیام برانڈ کے لیے ایک مستقل تجارتی اور تخلیقی مرکز کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں سے کمپنی اپنی ریٹیل اور ڈیجیٹل موجودگی کو مزید وسعت دینے کے لیے کوشاں ہے۔
مستقبل کے حوالے سے برق ووگ کا مقصد متحدہ عرب امارات میں اپنی مارکیٹ کو مزید مستحکم کرنا، خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ممالک میں کاروباری مواقع تلاش کرنا اور بتدریج اپنی منفرد ڈیزائن شناخت کو عالمی منڈیوں تک متعارف کروانا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا

اسٹامپ پیپرز کی فیسوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے سائلین کی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے

Read More

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.