بچوں کو ہفتے میں ایک بار پارک لے جانے سے ذہنی صحت میں نمایاں بہتری ممکن، تحقیق

بچوں کو ہفتے میں کم از کم ایک بار پارک لے جانا ان کی ذہنی صحت اور سماجی نشوونما بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایکسیٹر کے محققین کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق بچپن کے دوران باقاعدگی سے پارک جانے والے بچوں نے ذہنی صحت کے جائزوں میں ان بچوں کے مقابلے میں اوسطاً 16.5 فیصد بہتر کارکردگی دکھائی جو ہفتے میں ایک بار سے بھی کم پارک جاتے تھے۔

تحقیق سائنسی جریدے ‘ایپیڈیمیالوجی اینڈ کمیونٹی ہیلتھ’ میں شائع ہوئی، جس میں انگلینڈ کے شہر برسٹل اور اس کے گردونواح میں پروان چڑھنے والے 4 ہزار 219 بچوں کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔

محققین نے 4 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے پارک جانے اور ان کی سماجی و جذباتی نشوونما کا جائزہ لیا۔ اس دوران بچوں کی جذبات پر قابو پانے، تعلقات استوار کرنے، دوسروں کے ساتھ میل جول اور روزمرہ مشکلات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو بچے زیادہ باقاعدگی سے پارک جاتے تھے، ان کی سماجی اور جذباتی نشوونما نسبتاً بہتر رہی۔ محققین کے مطابق خاندانوں کے معاشی حالات اور دیگر مشکلات کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی یہ تعلق برقرار رہا۔

تحقیق کے مرکزی محقق مارک فرگوسن کے مطابق پارکس بچوں کو جسمانی سرگرمیوں، تخلیقی کھیلوں اور دوسروں کے ساتھ میل جول کے مواقع فراہم کرتے ہیں، جو ان کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ قدرتی ماحول بچوں کے ذہنی دباؤ میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ انہیں باہر کی سرگرمیوں کے ذریعے خود اعتمادی اور خودمختاری پیدا کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

تحقیق میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ عوامی پارکس بچوں کی ذہنی صحت میں پائی جانے والی عدم مساوات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں، تاہم پارک جانے کے رجحان پر خاندانوں کے معاشی حالات اور سماجی پس منظر کا بھی اثر پڑتا ہے۔

محققین نے زور دیا کہ اس مقصد کے لیے ضروری ہے کہ تمام خاندانوں کو ایسے معیاری پارکس تک رسائی حاصل ہو جو محفوظ، خوشگوار اور ہر طبقے کے لیے قابلِ رسائی ہوں۔

ان کے مطابق بچوں کو باقاعدگی سے پارک لے جانے کی حوصلہ افزائی ان کی جذباتی اور ذہنی صحت بہتر بنانے کا ایک عملی ذریعہ بن سکتی ہے، تاہم ان نتائج کی مختلف آبادیوں اور معاشروں میں تصدیق کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گُل پلازہ: وزیراعلیٰ سندھ کا متاثرین کو 2 ماہ میں دکانیں تیار کرکے دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سانحہ گُل پلازہ کے متاثرین کو دو ماہ

Read More

گل پلازہ میں سرچ آپریشن مکمل، عمارت کو سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: گل پلازہ عمارت کو ملبہ مکمل ملبہ نہ ہٹایا جا سکا۔ جبکہ لاشوں کی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کے ڈیٹا سینٹرز جدید جنگ کا نیا محاذ بن گئے

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی نے جدید جنگی حکمت عملی میں مصنوعی ذہانت کے بڑھتے

Read More

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.