ترکیہ: یونان جانے کی کوشش کرنے والے 35 افغان تارکینِ وطن گرفتار، 19 بچے بھی شامل

ترکیہ کے صوبے بالیکسیر میں پولیس نے یونان جانے کی کوشش کرنے والے 35 افغان تارکینِ وطن کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں 19 بچے اور 16 بالغ شامل ہیں، جبکہ انسانی اسمگلنگ کے شبے میں 4 ملزمان کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترک حکام کے مطابق پولیس نے کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو روک کر ان میں سوار افغان تارکینِ وطن کو گرفتار کیا۔ اس موقع پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے شبے میں چار افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ عدالت کے حکم پر گرفتار ملزمان میں سے تین کو جیل منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ایک ملزم کو عدالتی نگرانی میں رہا کرنے کا حکم دیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کے دوران لائف جیکٹس، 12 لائف رنگز اور ہوا بھرنے والے تین پمپ بھی برآمد کیے ہیں، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ تارکینِ وطن کو سمندری راستے سے یونان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

گرفتار افغان تارکینِ وطن کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس کے آغاز سے اب تک ترکیہ بھر میں قانونی رہائشی دستاویزات نہ رکھنے والے 33 ہزار سے زائد افغان تارکینِ وطن کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

ترک حکام ملک کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکینِ وطن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ترک حکومت نے ملک کی سرحدوں پر سیکیورٹی مزید سخت کردی ہے۔ حالیہ دنوں میں ایسی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں جن میں ترک سیکیورٹی اہلکاروں پر افغان تارکینِ وطن کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

تاہم ان الزامات سے متعلق سامنے آنے والی رپورٹس میں مبینہ بدسلوکی کی تفصیلات یا الزامات لگانے والے ذرائع کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 50 سے زائد اراکین پر مشتمل اعلیٰ سطح کے چینی تجارتی وفد کا فیڈریشن ہاؤس، کراچی کا دورہ: ایف پی سی سی آئی

چائنہ میں پاکستان کے ایمبیسیڈر، جناب خلیل ہاشمی، چائنہ کے تجارتی وفد کے ہمراہ تشریف

Read More

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم ڈویژن کی

Read More

TECHNOLOGY

آئی فون 18 سے متعلق اب تک کی سب سے بڑی لیکس!

ایپل کی آئندہ فلیگ شپ ڈیوائس کی ریلیز میں ابھی وقت ہے لیکن اس سے

Read More

والدین کے لیے بڑی راحت، اب بچے فیس بک، انسٹاگرام استعمال نہیں کر سکیں گے

سوشل میڈیا کی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی ’میٹا‘ نے دنیا بھر میں انسٹاگرام،

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.