سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی کے 2 دہشتگرد گرفتار

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے وفاقی انٹیلیجنس ادارے کے تعاون سے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی اور جنید علی عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان سندھ میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان تنظیم کے کمانڈر دریا خان سے رابطے میں تھے اور اس کی ہدایت پر کراچی پہنچے تھے۔

حکام کے مطابق ملزمان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی مبینہ طور پر ریکی بھی کی تھی۔ دوران تفتیش ملزمان نے کالعدم تنظیم سے عسکری تربیت حاصل کرنے اور دھماکا خیز مواد فراہم کیے جانے کا انکشاف کیا۔

سی ٹی ڈی نے گرفتار ملزمان کے خلاف 2 مقدمات درج کر لیے ہیں، جبکہ ان کے نیٹ ورک اور ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کارروائی پر سی ٹی ڈی اور وفاقی انٹیلی جنس ادارے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی سے کراچی میں ممکنہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنانے میں مدد ملی ہے۔ انہوں نے ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کے ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.