پاکستان مسلسل تیسرے سال بھی مالیاتی سرپلس حاصل کرنے میں کامیاب رہا، وزارت خزانہ

وزارتِ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے مسلسل تیسرے مالی سال میں مالیاتی سرپلس ریکارڈ کر لیا، مالی سال 2027  کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی مالیاتی سرپلس 1.274 ٹریلین روپے جبکہ بنیادی مالیاتی سرپلس 2.974 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، جو مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کا بالترتیب 0.9 فیصد اور 2.1 فیصد ہے۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق گزشتہ3  مالی سال کے دوران ہر سال بنیادی مالیاتی سرپلس 2.9 ٹریلین روپے سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مالی سال2027  کی پہلی سہ ماہی میں بنیادی سرپلس بجٹ کے مقررہ ہدف سے 239 ارب روپے زیادہ رہا، جو ہدف کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

مسلسل 3 سال مالیاتی سرپلس

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں 1.896 ٹریلین روپے کا مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو مالی سال 2026 کی اسی مدت میں بڑھ کر 2.119 ٹریلین روپے ہوگیا، تاہم مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں یہ حجم 1.274 ٹریلین روپے رہا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مسلسل 3 مالی سال کے دوران مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور بنیادی سرپلس حاصل کرنے کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

بنیادی سرپلس بجٹ ہدف سے 239 ارب روپے زیادہ

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں بنیادی مالیاتی سرپلس 2.974 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا، جو جی ڈی پی کا 2.1 فیصد بنتا ہے۔

یہ سرپلس بجٹ میں مقررہ ہدف سے 239 ارب روپے زیادہ رہا، جبکہ مقررہ ہدف کے مقابلے میں اس کی شرح 8.7 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی۔

بنیادی مالیاتی سرپلس سے مراد حکومتی آمدن اور اخراجات کا وہ فرق ہے جس میں قرضوں پر ادا کیے جانے والے سود کے اخراجات شامل نہیں ہوتے۔

مالی سال 2026 میں 22 سال کی کم ترین سطح پر مالیاتی خسارہ

وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران پاکستان کا مالیاتی خسارہ کم ہو کر جی ڈی پی کے 2.6 فیصد پر آگیا تھا، جو گزشتہ 22 سال کی کم ترین سطح تھی۔

اسی مالی سال میں بنیادی مالیاتی سرپلس جی ڈی پی کے 2.9 فیصد تک پہنچ گیا، جسے 2001 کے بعد بلند ترین سطح قرار دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلسل 3 مالی سال بنیادی مالیاتی سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جو سرکاری مالیاتی اعداد و شمار میں نمایاں پیشرفت ہے۔

سود کی ادائیگیوں کے اخراجات میں 22 فیصد کمی

وزارت خزانہ نے مزید بتایا کہ مالی سال 2026 کے دوران قرضوں پر سود کی ادائیگی کے اخراجات میں بھی 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سود کے اخراجات میں کمی اور بنیادی مالیاتی سرپلس میں اضافے کو حکومتی مالیاتی صورت حال میں بہتری کے اہم اشاریوں کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق مالیاتی خسارے میں کمی، بنیادی سرپلس کا تسلسل اور قرضوں پر سود کے اخراجات میں کمی مالیاتی استحکام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ایلون مسک کی چاند پر شہر بسانے کی تیاری، کب تک تیار ہوگا؟

ٹیکنالوجی کے میدان میں انقلابی شخصیت اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے اپنی

Read More

گوگل کا سستا ترین فون ’پکسل 10 اے‘ لانچ کرنے کا اعلان، خصوصیات کیا ہیں؟

گوگل نے اپنا نیا بجٹ فرینڈلی اسمارٹ فون ’پکسل 10 اے‘ متعارف کروا دیا ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.