واٹس ایپ اسٹیٹس میں تصاویر کے بغیر براہِ راست لوکیشن شیئر کرنے کا نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ صارفین اب اسٹیٹس پر تصویر یا ویڈیو کے بغیر بھی اپنی موجودہ لوکیشن شیئر کرسکیں گے، اس مقصد کے لیے پلیٹ فارم ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے، جس کے ذریعے صارفین براہِ راست نقشے کی صورت میں اپنی جگہ کی نشاندہی کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی سے متعلق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت واٹس ایپ اسٹیٹس پر لوکیشن شیئر کرنے کے لیے صارفین کو پہلے گیلری سے کوئی تصویر یا ویڈیو منتخب کرنا پڑتی ہے، جس پر لوکیشن اسٹیکر لگایا جاتا ہے۔ اس طریقہ کار میں اسٹیٹس دیکھنے والوں کو مقام کی تفصیلات جاننے کے لیے اسٹیکر پر کلک کرنا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے نئے فیچر کی نشاندہی اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن 2.26.45.8 میں ہوئی ہے، جہاں اپ ڈیٹس ٹیب میں لوکیشن کا الگ آپشن دیکھا گیا ہے۔ اس آپشن کو منتخب کرنے اور واٹس ایپ کو لوکیشن تک رسائی دینے کے بعد صارف کا موجودہ مقام خودکار طور پر ظاہر ہوگا، جسے تصدیق کے بعد اسٹیٹس پر شیئر کیا جاسکے گا۔

صارفین کو اپنی موجودہ لوکیشن کے بجائے پر کسی دوسرے مقام کا انتخاب کرکے اسے بھی شیئر کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

نئے فیچر کے تحت لوکیشن کسی اسٹیکر کے بجائے نقشے کے کارڈ کی شکل میں دکھائی دے گی، جس پر سبز رنگ کا نشان، مقام کا نام اور مکمل پتا درج ہوگا۔ اس کے علاوہ اسکرین کے اوپری حصے میں ایک بٹن بھی موجود ہوگا، جس کے ذریعے نقشے کو بڑا کرکے مقام کی مزید واضح تفصیل دیکھی جاسکے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کے استعمال کے لیے واٹس ایپ کو کم از کم اندازاً لوکیشن تک رسائی دینا ضروری ہوگی، تاہم صارفین اپنے فون کی ترتیبات میں درست مقام کے بجائے اندازاً مقام شیئر کرنے کی اجازت دے سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر تیاری کے مراحل میں ہے اور ابھی بیٹا صارفین کے لیے بھی جاری نہیں کیا گیا، اس لیے اس کی باضابطہ فراہمی کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔

Share On Social Media

KARACHI

150 تولے سونا اور لاکھوں کی نقدی؛ کراچی میں رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی

کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں رواں سال کی بڑی ڈکیتی کی واردات سامنے آئی

Read More

وزارت خزانہ نے یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق رپورٹس کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

وزارتِ خزانہ نے پاکستان کے خودمختار فنانسنگ معاملات، جن میں یورو بانڈ اور پانڈا بانڈ

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک کیا ہے؟ جعلی ویڈیوز کی پہچان کیسے کی جائے؟

مصنوعی ذہانت نے جہاں زندگی کے کئی شعبوں میں سہولت پیدا کی ہے، وہیں اس

Read More

آپ کے بچے کے نام پر بھی ایزی پیسہ اکاؤنٹ کھل سکتا ہے، طریقہ کیا ہے؟

ایزی پیسہ نے 12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لیے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.