امریکا میں آئل ٹینکر کروز شپ سے ٹکرا گیا، 32 مسافر اسپتال منتقل

امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر نیو اورلینز میں جمعہ کو ایک ٹینکر جہاز دریائے مسیسیپی کے کنارے لنگر انداز ایک پرتعیش مسافر بردار کروز شپ سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں کروز شپ الٹ کر دریا میں ڈوب گیا اور درجنوں مسافر پانی میں جا گرے۔

حادثے کے فوراً بعد بندرگاہ کے عملے، فائر فائٹرز اور موقع پر موجود شہریوں کی بروقت امدادی کارروائیوں کے باعث جہاز پر سوار تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا اور اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نیو اورلینز کی میئر ہیلینا مورینو نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس واقعے میں تمام افراد کے محفوظ رہنے کو دریائے مسیسیپی پر ایک معجزہ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ امریکن کروز لائنز کے جہاز امریکن ہیریٹیج پر حادثے کے وقت تقریباً 180 سے 190 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔

میئر کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 32 مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، تاہم ان میں سے کسی کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔

میئر ہیلینا مورینو نے حادثے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ دوپہر کے وقت اس وقت پیش آیا جب اٹلانٹک اسفالٹ نامی ٹینکر جہاز بے قابو ہو کر گودی پر کھڑے مسافر بردار جہاز سے ٹکرا گیا۔

تصادم کے بعد مسافروں نے تیزی سے جہاز سے اترنے کی کوشش کی تاہم کروز شپ ڈوبنا شروع ہو گیا اور بالآخر الٹ کر پانی میں غرق ہو گیا، جس سے متعدد افراد دریا میں گر گئے۔امریکی ریاست لوئیزیانا کے شہر نیو اورلینز میں ایک ٹینکر جہاز اور گودی پر کھڑے امریکن کروز لائنز کے مسافر بردار جہاز کے درمیان تصادم کے مقام پر امدادی اہلکار کام کر رہے ہیں۔ (تصویر: رائٹرز)

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہاربر پولیس چیف میلانی مونٹرول نے بتایا کہ جہاز الٹنے سے قبل تقریباً 87 مسافر بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

میئر نے کسی بھی جانی نقصان سے بچاؤ کا سہرا مقامی، ریاستی اور وفاقی امدادی اہلکاروں سمیت دیگر قریبی جہازوں پر موجود افراد کے فوری ردعمل کے سر باندھا۔

کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق سنہ 2015 میں تیار کیے گئے اس پیڈل وہیلر کروز شپ میں 150 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش موجود تھی۔

امریکی کوسٹ گارڈ نے ای میل کے ذریعے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ تصادم کے بعد حادثے کے مقام کے اطراف دریائی ٹریفک کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

کوسٹ گارڈ کی کپتان میلانی برنہم نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ٹینکر جہاز کے اسٹیئرنگ سسٹم میں کسی قسم کی خرابی پیدا ہوئی تھی، تاہم حادثے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکن کروز لائنز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام مہمانوں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور کمپنی اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کوسٹ گارڈ اور مقامی حکام کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار زخمی

کراچی کے علاقے ملیر شاہ لطیف ٹاؤن میں محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور

Read More

TECHNOLOGY

گوگل کروم میں خطرناک ’زیرو ڈے‘ وائرس سرگرم، فوری اپ ڈیٹ کی ہدایت

دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزر ’گوگل کروم‘ کے ساڑھے تین ارب صارفین کے لیے

Read More

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا اے آئی ٹول متعارف کرا دیا

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا اے آئی ٹول متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.