عبدالسید کا قرآن پاک پر امریکی سینیٹر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کا اعلان

امریکی ریاست مشی گن سے نومنتخب مسلم امریکی سینیٹر عبدالسید نے اعلان کیا ہے کہ وہ 3 جنوری 2027 کو اپنے عہدے کا حلف قرآن پاک پر اٹھائیں گے، جس کے بعد وہ امریکی تاریخ میں قرآن پاک پر حلف اٹھانے والے پہلے سینیٹر بن جائیں گے تاہم اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والے تاریخی نسخے کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا۔

نومنتخب امریکی سینیٹر عبدالسید نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے فیصلے کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حلف برداری کی تقریب کے لیے قرآن پاک کے دو تاریخی نسخوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

ان میں پہلا نسخہ سابق امریکی صدر تھامس جیفرسن کا تاریخی قرآن ہے، جو امریکی کانگریس کی لائبریری میں محفوظ ہے۔ اسی نسخے پر 2007 میں امریکی ایوان نمائندگان کے پہلے مسلمان رکن کیتھ ایلیسن نے رکنیت کا حلف اٹھایا تھا۔

دوسرا ممکنہ انتخاب یونیورسٹی آف مشی گن میں محفوظ قرآن پاک کا ایک قدیم نسخہ ہے۔ عبدالسید کے مطابق ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ ان دونوں میں سے کون سا نسخہ حلف برداری کے موقع پر استعمال کیا جائے گا، تاہم وہ قرآن پاک پر ہی حلف اٹھائیں گے۔

انٹرویو کے دوران عبدالسید نے مذہبی آزادی اور امریکی آئین پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکی آئین ہر شہری کو اپنے مذہب پر عمل کرنے اور اپنی مذہبی آزادی کے مطابق زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حلف برداری کے موقع پر اصل اہمیت اس کتاب کی نہیں جس پر ہاتھ رکھ کر حلف لیا جاتا ہے، بلکہ اس عہد کی ہے جس کے تحت منتخب نمائندہ امریکی آئین سے وفاداری اور اس کے تحفظ کا وعدہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی سیاست میں حلف برداری کے دوران بائبل کے استعمال کی روایت نمایاں رہی ہے تاہم امریکی آئین کے تحت کسی سرکاری عہدے کا حلف اٹھانے کے لیے بائبل یا کسی مخصوص مذہبی کتاب پر ہاتھ رکھنا لازمی نہیں۔ امریکی آئین کی شق 6 مذہب کی بنیاد پر سرکاری عہدوں کے لیے اہلیت کی شرط عائد کرنے سے بھی روکتی ہے۔

عبدالسید نے 3 نومبر 2026 کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ امریکی سینیٹ کے پہلے مسلمان امریکی رکن منتخب ہوئے۔

اس سے قبل 2007 میں کیتھ ایلیسن امریکی کانگریس کے پہلے مسلمان رکن منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے تھامس جیفرسن کے تاریخی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھایا تھا۔

عبدالسید کا قرآن پاک پر حلف اٹھانے کا فیصلہ امریکی سیاست میں مذہبی تنوع، مذہبی آزادی اور مسلم نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان کی حلف برداری 3 جنوری 2027 کو شیڈول ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

TECHNOLOGY

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

بچوں کے لیے ڈارک ویب ہی نہیں، عام سوشل میڈیا بھی خطرہ بننے لگا، والدین کیا احتیاط کریں؟

بچوں کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا جہاں تعلیم، تفریح اور معلومات کے بے شمار مواقع

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.