بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایت کیسے درج کرائیں؟

سندھ کے شہر پنوعاقل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی امدادی رقم سے غیر قانونی کٹوتی کی شکایات پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈیوائس ہولڈر ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار کیے جانے والے ملزم کی شناخت محمد اسلم انڈھڑ کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے ایک بائیومیٹرک ڈیوائس، موبائل فونز اور 2 لاکھ 30 ہزار روپے نقد برآمد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری نے واضح کیا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی امدادی رقم غریب اور مستحق خواتین کا حق ہے اور اس میں غیر قانونی کٹوتی یا خوردبرد کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنانے اور غریب شہریوں کے حقوق سلب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

شکایت کیسے درج کرائیں؟

ترجمان بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مطابق اس طرح کے غیر قانونی اقدامات یا کٹوتیوں کی روک تھام کے لیے متاثرہ خواتین اور شہری فوری طور پر اپنے قریبی بی آئی ایس پی تحصیل آفس سے رجوع کر سکتے ہیں جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر یا ذمہ دار افسر کو شکایت فارم کے ذریعے تفصیلات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ پروگرام کے آفیشل آن لائن پورٹل پر شناختی کارڈ یا فارم نمبر اور موبائل نمبر درج کر کے بھی شکایات درج کرائی جا سکتی ہیں، جبکہ کسی بھی دشواری کی صورت میں سرکاری ہیلپ لائن نمبر 0800-26477 پر کال کر کے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والی شکایات کی جانچ پڑتال کے بعد ثبوت درست ثابت ہونے پر متعلقہ ایجنٹوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے اور کٹی ہوئی رقوم متاثرہ افراد کو واپس دلائی جاتی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

پنکی سے متعلق مزید انکشافات، کس نے کب کتنی رشوت لی؟ حقائق سامنے آنے لگے

کراچی میں ہائی پروفائل منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقاتی

Read More

بڑی قربانی بڑاجذبہ،عوام دوست منڈی میں خریداروں کا سیلاب امڈآیا

عیدِ قرباں میں صرف 13 دن باقی، کراچی کی مویشی منڈی میں تیاریاں عروج پر

Read More

TECHNOLOGY

کیا انسان نما روبوٹس میدان جنگ میں اترنے والے ہیں؟

مصنوعی ذہانت یا اے آئی اور روبوٹکس کی تیز رفتار ترقی نے ایک ایسا سوال

Read More

واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.