واٹس ایپ بزنس سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پر میٹا کو برطانیہ میں 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ

برطانوی میڈیا کے نگران ادارے آف کام نے واٹس ایپ بزنس سروس سے متعلق سرکاری تحقیقات کے دوران بار بار غلط اور نامکمل معلومات فراہم کرنے پر ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پر 4 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق میٹا نے ٹیلی کمیونی کیشنز مارکیٹ کے جائزے کے دوران واٹس ایپ بزنس سے متعلق معلومات فراہم کرتے ہوئے متعدد بار غلط اعداد و شمار جمع کرائے۔

آف کام نے 2025 میں کاروباری اداروں کی جانب سے بڑی تعداد میں پیغامات بھیجنے کے لیے استعمال ہونے والی بلک ایس ایم ایس سروسز کی مارکیٹ کا جائزہ لیا تھا۔ اس دوران نگران ادارے نے واٹس ایپ بزنس کے پیغامات کی تعداد اور آمدنی سے متعلق معلومات بھی طلب کی تھیں۔

ادارے کے مطابق میٹا کی فراہم کردہ معلومات میں متعدد خامیاں اور تضادات سامنے آئے، جو درست اعداد و شمار جمع کرائے جانے سے قبل 11 ماہ تک برقرار رہے۔

آف کام نے قرار دیا کہ میٹا نے2 الگ الگ تحقیقات کے دوران نامکمل اور غلط معلومات فراہم کرکے برطانیہ کے کمیونی کیشنز ایکٹ کے تحت عائد 5 مختلف قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کی۔

دوسری جانب میٹا نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ قانونی تقاضوں کی تعمیل کو انتہائی اہمیت دیتی ہے اور آف کام کی تحقیقات میں مکمل تعاون فراہم کیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.