یو اے ای میں خوفناک حادثہ، 14 افراد جاں بحق اور پاکستانیوں سمیت 30 زخمی

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر فجیرہ میں پیش آنے والے ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

جمعرات کی رات پیش آنے والے اس خوفناک حادثے میں 18 گاڑیاں اور پانچ ٹرک آپس میں ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے کئی گاڑیوں میں آگ بھی بھڑک اٹھی۔

فجیرہ پولیس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ امارات کی سرحد پر شیخ خلیفہ بن زاید روڈ پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک ڈرائیور گاڑی پر سے قابو کھو بیٹھا۔

بے قابو ہونے والا ٹرک ایک اور گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا، اور اس الٹی ہوئی گاڑی نے دیگر ایسی متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جو ٹریفک کی سست روی کے باعث پہلے ہی رکی ہوئی تھیں۔

ٹرک کی ٹکر کے بعد اس میں آگ لگ گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کھڑی دیگر گاڑیوں تک پھیل گئی۔

وزارتِ داخلہ اور فجیرہ پولیس کے مطابق حادثے کے فورا بعد متعلقہ حکام نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے 15 افراد ضروری طبی امداد ملنے کے بعد اسپتال سے گھر جا چکے ہیں، جبکہ باقی ماندہ زخمیوں کا ان کی صحت کی نوعیت کے مطابق مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

زخمی ہونے والے افراد میں اماراتی، عمانی، بھارتی، برازیلی، پاکستانی، اردنی اور مصری شہری شامل ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں کچھ اماراتی شہری بھی شامل ہیں، جبکہ دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ڈی این پی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔

حادثے میں بھارتی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر دبئی میں واقع بھارتی قونصل خانے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ سوگوار خاندانوں سے رابطے میں ہیں اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے بھی جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حادثے کے حوالے سے صرف سرکاری ذرائع سے ملنے والی معلومات پر انحصار کریں اور افواہوں یا غیر مصدقہ اطلاعات کو پھیلانے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں رواں سال ٹریفک کے اس نوعیت کے حادقے پہلے بھی پیش آ چکے ہیں، جن میں اس سے قبل جون کے مہینے میں دبئی میں ایمریٹس روڈ پر ایک منی بس کے اچانک رکنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے نئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.