ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں، جے ڈی وینس امن معاہدے کی کوشش کے بجائے ملک میں کرپشن پر توجہ دیں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے نائب صدر جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ امن معاہدے کی کوشش کے بجائے امریکا کے اندر کرپشن پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہمیں ایران سے کسی ڈیل کی ضرورت نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ان (ایران) سیکڑوں ارب ڈالر ہیں اور ان کی آبنائے (ہرمز) ہے۔

جے ڈی وینس کا ایران سے براہ راست مذاکرات پر غور

اس سے قبل یہ اطلاع ملی تھی کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ایک سینئر سیکیورٹی عہدیدار کے ساتھ آمنے سامنے مذاکرات پر غور کر رہے ہیں کیونکہ واشنگٹن ایران کے ساتھ اپنی جنگ ختم کرنے کے لیے سفارتی آپشنز تلاش کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران ثالثوں اور علاقائی اتحادیوں کے ذریعے اگلے اقدامات کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی سرکاری تاریخ طے نہیں ہوئی ہے۔

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جے ڈی وینس نے اکتوبر میں ایران کے سیکریٹری سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل محسن رضائی کو ایک خط بھیجا تھا جس میں ملاقات کی درخواست کی گئی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ ممکنہ اقدام جے ڈی وینس کے لیے کافی سیاسی خطرات رکھتا ہے جو اگر مذاکرات سے کوئی معاہدہ نہ ہوا تو مذاکرات کا عوامی چہرہ بن سکتے ہیں۔

تاہم ایک کامیاب سفارتی پیشرفت ان کی سیاسی حیثیت کو نمایاں طور پر بڑھا سکتی ہے جس سے وہ اس شخصیت کے طور پر سامنے آئیں گے جس نے ایک تیزی سے غیر مقبول تنازع کو ختم کرنے میں مدد کی۔

ایران جنگ جلد ختم ہوگی، مکمل فتح چاہتے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ امریکا مکمل فتح سے کم کچھ بھی قبول نہیں کرے گا کیونکہ ثالث دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو ختم کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واشنگٹن کے بالکل باہر آرلنگٹن نیشنل قبرستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ جب یہ تنازع ختم ہو جائے گا اور یہ جلد ہو گا تو پوری دنیا ایک بہت زیادہ محفوظ اور پرامن جہاں اس طرح کے خطرے کے بغیر ہو گا جس کا ہمیں سامنا کرنا پڑا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فوجی مہم نے ایران کو ایسا نقصان پہنچایا ہے جس کی مرمت میں کئی دہائیاں لگیں گی۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں جو کچھ ہم نے تباہ کیا ہے اسے دوبارہ تعمیر کرنے میں 25 سال لگیں گے اور امید ہے کہ ہمیں اس ملک کا مزید کچھ تباہ نہیں کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم نے جوابی کارروائی کی اور ہم جیت گئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ ہمیں مکمل فتح حاصل ہو، 93 فیصد فتح نہیں بلکہ مکمل فتح۔

Share On Social Media

KARACHI

وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر

Read More

مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل کا سیکیورٹی ٹیسٹ کے دوران معروف پلیٹ فارم پر سائبر حملہ

معروف آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ماڈل ’چیٹ جی پی ٹی‘ کی مالک کمپنی ’اوپن

Read More

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.