محسن نقوی کا نواب شاہ کا اچانک دورہ، صدر آصف علی زرداری کو اہم پیغام پہنچایا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نواب شاہ کا دورہ کرکے صدر مملکت آصف علی زرداری کو اہم پیغام پنچا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز محسن نقوی نے اچانک نواب شاہ کا دورہ کیا اور صدر مملکت آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں تقریباً ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں نئے صوبوں کی تشکیل، اس معاملے پر ممکنہ ریفرنڈم اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے خلاف ممکنہ کارروائی سمیت اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی فوری طور پر ایک اہم قومی شخصیت کا پیغام لے کر نواب شاہ پہنچے تھے اور زیرِ بحث معاملات پر صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا۔

صدر آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی نواب شاہ میں ملاقات، مستقبل کے سیاسی منظرنامہ پر بات چیت https://t.co/eij1Yo4i97

— Khabarwalay (@_khabarwalay) November 12, 2026

محسن نقوی اسلام آباد سے خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سندھ کے وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار، وزیر برائے ورکس اینڈ سروسز و جیل خانہ جات حاجی علی حسن زرداری، ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی اور ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کو سخت سیکیورٹی میں زرداری ہاؤس پہنچایا گیا، جہاں ان کی صدر مملکت سے ملاقات تقریباً 59 منٹ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد محسن نقوی خصوصی طیارے کے ذریعے واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

آصف زرداری سے ملاقات کے لئے محسن نقوی نوابشاہ پہنچ گئے https://t.co/QGD5ccpRGP

— Ahmed Saeed (@Ahmed_SaeedPTI) November 12, 2026

رپورٹ کے مطابق دورے کے مبینہ ایجنڈے اور اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کے باعث سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے، تاہم ملاقات یا صدر زرداری کو پہنچائے گئے پیغام کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: پلاسٹک کی فیکٹری میں لگنے والی آگ تیسرے درجے کی قرار

کراچی کے علاقے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش

Read More

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی اچانک اپنے عہدے سے مستعفی

کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی اپنے عہدے سے مستعفی

Read More

TECHNOLOGY

کیا آپ کمپیوٹر میں درپیش عام مسائل سے پریشان ہیں؟ یہ آسان ٹپس اپنائیں

موجودہ دور میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ ہماری روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بن چکے

Read More

مائیکروسوفٹ کا ہنگامی اپڈیٹ: ونڈوز 11 میں کنیکٹیویٹی کا مسئلہ حل

مائیکروسافٹ نے مائیکروسوفٹ ونڈوز 11 کے صارفین کے لیے ایک ہنگامی اپڈیٹ جاری کر دیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.