دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم

 وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کے امن واستحکام پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی کے عفریت کے مکمل خاتمے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی، شہید ڈی ایس پی حیدر زمان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محمد شہباز شریف نے کہا پولیس نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے فرض شناسی اور بہادری کی عظیم مثال قائم کی، 18 خوارج کو ہلاک کرنا کے پی پولیس کی دہشت گردی کے خلاف غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے امنی پھیلانے کی مذموم کوشش ہے، ایسے عناصر کو ان کے ناپاک عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا پولیس اور مقامی سول انتظامیہ نے کوہاٹ کے قریب درابوکچ میں غیرقانونی سونے کی مائننگ کرنے والے عناصر کے خلاف آپریشن کیا۔

آپریشن مکمل کرنے کے بعد واپس لوٹنے والی پولیس پارٹی پر جرائم پیشہ عناصر کے ایماء پر فتنہ الخوارج نے حملہ کر دیا، پولیس جوانوں نے حملہ آوروں کا انتہائی بہادری اور جواں مردی سے مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں 18 خوارج جہنم واصل ہوئے۔

اس دوران بہادری سے لڑتے ہوئے خیبر پختونخوا پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 10 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، بیرونی قوتوں کے ایماء پر جرائم پیشہ عناصر اور فتنہ الخوارج کا باہمی گٹھ جوڑ اور پولیس پارٹی پر مشترکہ حملہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ جرائم پیشہ مافیا اور فتنہ الخوارج آپس میں منظم روابط رکھتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

گرمیوں کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں اسکول اور کالج کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی دو ماہ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد

Read More

نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس یا

Read More

TECHNOLOGY

پرانے فون کی دھیمی ہوتی آواز کو دوبارہ تیز کرنے کا طریقہ

آج کے دور میں موبائل فون صرف بات چیت کے لیے استعمال نہیں ہوتا بلکہ

Read More

کیا آپ بھی گوگل میں کام کرنا چاہتے ہیں؟ پاکستان میں نئی اسامیوں کا اعلان

دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.