آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کی ٹرافی کی رونمائی

متحدہ عرب امارات میں 12 تا 25 نومبر منعقد ہونے والی آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی 2026 کی چمکتی دمکتی ٹرافی کی منگل کو رونمائی ہوگئی۔

ٹرافی کی رونمائی تمام 10 شریک ٹیموں کی کپتانوں نے کی جن میں پاکستان کی منیبہ علی بھی شامل تھیں۔

10 ٹیمیں، 30 میچز

30 میچوں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں 2 گروپوں میں تقسیم ہوں گی۔ پاکستان کو گروپ بی میں بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، نیدرلینڈز اور زمبابوے کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں سری لنکا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، پاپوا نیو گنی اور میزبان یو اے ای شامل ہیں۔

حال ہی میں جاری کردہ شیڈول کے مطابق 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 5 فل ممبر ٹیموں میں سے ایک پاکستان 12 نومبر کو بنگلہ دیش کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا جبکہ اگلے ہی دن اس کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔

گرین شرٹس کا اگلا مقابلہ 15 نومبر کو نیدرلینڈز سے ہوگا جبکہ ان کا آخری گروپ مرحلے کا میچ اگلے دن زمبابوے کے خلاف شیڈول ہے۔

فارمیٹ

لیگ مرحلے کے بعد ہر گروپ سے سرفہرست 3 ٹیمیں سپر 6 مرحلے میں پہنچیں گی جہاں ہر ٹیم 3،3 میچ کھیلے گی۔

سپر 6 اسٹینڈنگ میں سرفہرست 2 ٹیمیں پھر 25 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کے میچز

12 نومبر: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ، عجمان

13 نومبر: تھائی لینڈ بمقابلہ پاکستان، کاروان اسپورٹس کلب کرکٹ گراؤنڈ، عجمان

15 نومبر: پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب، عجمان

16 نومبر: زمبابوے بمقابلہ پاکستان، سیون ڈسٹرکٹس اسپورٹس کلب، عجمان

واضح رہے کہ آئی سی سی کے کل 12 فل ممبر ممالک ہیں جن میں سے 11 ممالک کی ویمنز ٹیمیں فعال ہیں کیونکہ افغانستان کی ویمنز ٹیم فی الحال موجود نہیں ہے۔

ان 11 ٹیموں میں سے 6 ٹیمیں ایسی ہیں جن کا لیول بہت بڑا ہے اس لیے وہ ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں حصہ نہیں لیتیں۔ ان میں بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز شامل ہیں۔ یہ ٹیمیں ویمنز ورلڈ کپ جیت چکی ہیں اور عالمی رینکنگ میں ٹاپ پر رہتی ہیں۔

دیگر 5 فل ممبر ٹیمیں پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ہیں جو ایمرجنگ نیشنز ٹرافی میں حصہ لے رہی ہیں۔ آئی سی سی کا مقصد ان ٹیموں کو مزید مواقع دے کر ان کا لیول بڑی ٹیموں کے برابر لانا ہے تاکہ ویمنز کرکٹ میں مقابلہ مزید سخت ہو سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، پی ایس پی کی رجسٹریشن ختم

  پاک سرزمین پارٹی کی رجسٹریشن ختم کرتے ہوئے اسے باضابطہ طور پر ڈی لسٹ کر دیا

Read More

TECHNOLOGY

انسانی دماغ کا ‘ری سیٹ بٹن’ دریافت؛ کیا اب ڈپریشن اور ذہنی تھکن ماضی کا قصہ بن جائے گی؟

طبی ماہرین اور نیورو سائنٹسٹس نے انسانی دماغ کے اندر ایک ایسا حصہ دریافت کرنے

Read More

آپ اکیلے کمرے میں بھی محفوظ نہیں: صارفین کی جاسوسی کرنے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ

امریکا کی ریاست ٹیکساس نے مشہور فلمی اسٹریمنگ سروس ”نیٹ فلکس“ کے خلاف ایک بڑا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.