امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ خود براہِ راست مذاکرات پر غور

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے براہِ راست مذاکرات کرنے پر غور کر رہے ہیں، جبکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں ایرانی حکام سے مذاکرات کا اختیار بھی دے دیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے معاونین اور بعض عالمی رہنماؤں کو بتایا ہے کہ انہوں نے جے ڈی وینس کو ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وینس کو ایرانی عہدیداروں سے براہِ راست ملاقات کے لیے بھیجنے سے متعلق بات چیت ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔

دوسری جانب ایران نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران مغربی ایشیا سے یورپ تک امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

ایران کے سیکیورٹی چیف محسن رضائی نے کہا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا کی جانب سے نئے حملے کی صورت میں ایران نہ صرف قریبی فوجی اڈوں بلکہ دور دراز علاقوں میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا۔

محسن رضائی کے مطابق ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں شریک فوجی اڈے حملوں سے محفوظ نہیں رہیں گے اور ایسے ہر اڈے پر مہلک حملہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کسی کو بھی استثنا نہیں دیا جائے گا۔

ایرانی سیکیورٹی چیف نے جوہری پروگرام کے حوالے سے بھی واضح کیا کہ ایران اپنا افزودہ جوہری مواد کسی صورت ملک سے باہر نہیں جانے دے گا اور اس مواد کا ایک ذرہ بھی بیرون ملک منتقل نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران جوہری توانائی سے چلنے والے بحری جہازوں اور آبدوزوں کے ڈیزائن پر بھی کام کر رہا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے سخت بیانات کے باوجود امریکی نائب صدر کی ممکنہ مذاکراتی کوششیں خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے آغاز اور کسی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

‘میر رضا کا قتل ثابت ہوتا ہے، پولیس کوتاہیوں کا اعتراف کرے’؛ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ

میر رضا علی کی پُراسرار موت کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ

Read More

TECHNOLOGY

بچوں کے لیے ڈارک ویب ہی نہیں، عام سوشل میڈیا بھی خطرہ بننے لگا، والدین کیا احتیاط کریں؟

بچوں کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا جہاں تعلیم، تفریح اور معلومات کے بے شمار مواقع

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.