نارتھ کراچی صنعتی علاقہ : 731 ملین روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے نارتھ کراچی میں 731 ملین روپے کی لاگت سے نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے تحت شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا،اس موقع پر سٹی کونسل کے اراکین، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر فیصل معیز خان دیگر عہدیداران اور نمائندے بھی موجود تھے ، منعقدہ تقریب سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی معاشی ترقی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے صنعتی علاقوں میں بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری ناگزیر ہے۔

ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ شہر بھی چلتا رہے اور صنعتیں بھی فعال رہیں، کیونکہ صنعتیں چلیں گی تو عام شہری کو فائدہ پہنچے گا، پاکستان کو ٹیکس حاصل ہوگا، حکومت کو امور چلانے میں مدد ملے گی اور صنعتی شعبہ ملک کے لیے زرمبادلہ کمانے میں اپنا کردار ادا کرسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ نارتھ کراچی کا صنعتی علاقہ شہر کی معاشی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور یہاں سڑکوں، نکاسی آب اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری سے صنعتکاروں اور کاروباری طبقے کو سہولت ملے گی۔ صنعتی علاقوں میں بہتر انفرااسٹرکچر سے کاروباری ماحول سازگار ہوگا، سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم صنعتکاروں کے ساتھ پہلے بھی کھڑے تھے، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور آئندہ بھی تعاون جاری رکھیں گے۔ آپ ایک قدم آگے بڑھائیں گے تو ہم دو قدم آگے بڑھائیں گے۔

سندھ حکومت اور صنعتکار دونوں گیس کی عدم فراہمی کی شکایت کررہے ہیں حالانکہ آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت گیس پیدا کرنے والے صوبے کو اس کے استعمال میں پہلا حق حاصل ہے ۔ سندھ میں گیس دریافت ہونے کے باوجود صوبے کو اس کے جائز حق کے مطابق گیس نہیں مل رہی۔ سندھ میں بجلی پیدا کرنے کے لیے ونڈ کوریڈور موجود ہے اور گوادر سے آگے تک ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی وسیع گنجائش موجود ہونے کے باوجود مہنگے بجلی گھر لگائے گئے ۔ ونڈ پاور کے حوالے سے ہم نے راستہ نکال کر دیا ہے ، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ دستیاب وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے صنعتوں کو سستی توانائی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بے روزگاری ختم ہوگی تو ملک میں خوشحالی آئے گی، اس کے لیے ہمیں اپنی سوچ اور رویوں میں بھی تبدیلی لانا ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت سے مستقبل کی پیش گوئی ممکن بنانے کی کوششیں تیز

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مستقبل کے ممکنہ واقعات کی پیش گوئی کرنے کا

Read More

اے آئی ماڈلز خود کی نقل بنا کر انٹرنیٹ پر تباہی پھیلانے کے قریب پہنچ گئے: انتھروپک کی وارننگ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں کام کرنے والی کمپنی اینتھروپک نے خبردار کیا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.