سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی بارش، ٹھنڈ میں اضافہ

سعودی عرب میں موسم سرما کی پہلی بارش نے مختلف شہروں کا موسم سرد اور خوشگوار بنا دیا، جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث نشیبی اور صحرائی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔

مسجد الحرام میں بارش کے دوران عمرہ زائرین طوافِ کعبہ میں مصروف رہے، جبکہ ریاض میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسسلہ جاری رہا۔

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہفتے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے، جس کے دوران بعض مقامات پر شدید بارش، ژالہ باری اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حائل، جازان، عسیر، الباحہ، مشرقی صوبے اور نجران میں منگل سے ہفتے تک درمیانی سے موسلادھار بارش متوقع ہے، جبکہ الجوف، شمالی سرحدی علاقوں اور تبوک میں ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔

مکہ مکرمہ کے علاوہ جدہ، طائف، رابغ اور دیگر علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ جدہ اور رابغ میں منگل کے روز تیز بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو بھی بارش ہوسکتی ہے۔ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز بارش کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جازان اور عسیر کے بیشتر علاقوں میں بھی پانچ روز تک بارش متوقع ہے۔ جازان کے بعض مقامات پر منگل اور بدھ، جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں بدھ اور جمعرات کو شدید بارش ہوسکتی ہے۔ مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں بھی ہفتے تک بارش کا امکان ہے، جبکہ جمعے اور ہفتے کو زیادہ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

موسمیاتی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب آسکتے ہیں، جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری اور 60 کلومیٹر فی گھنٹہ یا اس سے زیادہ رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ ان ہواؤں سے گردوغبار اور ریت اڑنے کے علاوہ ساحلی علاقوں میں سمندر کی لہریں بلند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ بعض مقامات پر پانی کے بگولے بننے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے شہریوں اور غیر ملکی مقیم افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی مرکز برائے موسمیات نے مزید کہا ہے کہ ابتدائی پیش گوئیوں کے مطابق مملکت کے بعض علاقوں میں آئندہ ہفتے بھی بارش جاری رہ سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راشد احمد صدیقی کے بیٹے سے

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.