دبئی میں PIPEX کے 14ویں ایڈیشن کا شاندار انعقاد۔ کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور معروف اماراتی بزنس لیڈر ڈاکٹر بو عبداللہ کی خصوصی شرکت

دبئی،پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) کا 14واں ایڈیشن دبئی میں شاندار جوش و خروش اور بھرپور عوامی دلچسپی کے ساتھ شروع ہوگیا۔ دو روزہ بین الاقوامی پراپرٹی نمائش کا انعقاد, جس میں پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اور متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔نمائش کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کے مایہ ناز سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور معروف شخصیت شاہد آفریدی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جن کی آمد نے تقریب کی رونق میں مزید اضافہ کیا۔ منتظمین عمران خٹک اور میاں منیر ہانس سمیت رئیل اسٹیٹ مندوب راجہ سجاد حسین نے پاکستانی پراپرٹی منصوبوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کیا۔ایونٹس کو دی ہانس گلوبل اور گلوبو ایشیا نے آرگنائز کیا-
نیو ائیرپورٹ سٹی اسلام آباد کے راجہ سجاد کی خصوصی شرکت.


PIPEX دبئی می پاکستان کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنیوں اور ڈویلپرز نے اپنے رہائشی، کمرشل اور سرمایہ کاری کے منصوبے پیش کیے۔ نمائش کے پہلے روز پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی، جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان میں اپنے گھر، پلاٹ اور سرمایہ کاری کے مواقع حاصل کرنے کے لیے مختلف ڈویلپرز سے معلومات حاصل کیں۔
اس ایونٹ میں پاکستان کے معروف رئیل اسٹیٹ ادارے فیصل ٹاؤن گروپ (Faisal Town Group) نے بھرپور شرکت کی اور ایونٹ کے ٹائٹل اسپانسر کے طور پر اپنی نمایاں موجودگی کا اظہار کیا۔ فیصل ٹاؤن گروپ کی شرکت نے نمائش کو مزید اہمیت اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام فراہم کیا۔واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو (PIPEX) کا سفر گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے اور یہ پلیٹ فارم پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو عالمی سرمایہ کاروں اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ PIPEX اس سے قبل دبئی، ریاض، جدہ، دمام، الخبر، قطر، بحرین، عمان اور ملائیشیا سمیت مختلف بین الاقوامی مقامات پر کامیاب ایونٹس منعقد کر چکا ہے۔
اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں محفوظ اور بہتر سرمایہ کاری کے مواقع سے روشناس کرانا، معروف ڈویلپرز اور ممکنہ خریداروں کے درمیان براہِ راست رابطے کو فروغ دینا اور پاکستان کی رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کروانا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً

Read More

TECHNOLOGY

چین میں روبوٹس کے لیے منفرد اسکول، روزگار کے لیے تیار کیے جانے لگے

چین کے مشرقی شہر ہینگژو میں قائم ایک جدید قومی تربیتی مرکز میں روبوٹس کو

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.