‘ایران اور امریکا تنازع کے حل پر آمادہ’، ٹرمپ کا جنگ مزید نہ بڑھانے کا اشارہ

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی اور تنازع کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

تہران میں گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ ان کا ملک امریکا کے ساتھ کسی بھی جنگ کے بجائے تنازع کا سفارتی اور مذاکراتی حل چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں، تاہم ایران کسی بھی طاقت کے استعمال یا دھونس کے آگے ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے خلاف جنگ کو مزید نہ بڑھانے کا اشارہ دیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف فی الحال مزید فوجی کارروائی ضروری محسوس نہیں ہوتی اور وہ امید کرتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان تنازع جلد ختم ہو جائے گا۔

تاہم صدر ٹرمپ نے یہ بھی واضح کیا کہ اگر حالات تبدیل ہوتے ہیں تو امریکا کسی بھی متوقع کارروائی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن کے تناظر میں گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ایران کے خلاف جنگ نے امریکا کو مالی اور سیاسی طور پر نقصان پہنچایا ہے، اور یہ مسئلہ انتخابات میں ان کی جماعت کی ناکامی کی اہم وجہ بنا۔

اس موقع پر انہوں نے انتخابی عمل میں استعمال ہونے والی ووٹنگ مشینوں پر سوالات اٹھاتے ہوئے الیکشن کی شفافیت پر شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا۔

اس کے علاوہ امریکی صدر نے دفاعی امور سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر پیٹ ہیگستھ کا مواخذہ کیا گیا تو وہ ان کا پورا ساتھ دیں گے۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلام آباد اور کراچی سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں

Read More

ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی، 8 سستی ہوئیں، رپورٹ

اسلام آباد:  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.91 فیصد اضافہ ہوگیا

Read More

TECHNOLOGY

ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان مسابقت، کنٹینٹ کری ایٹرز کےلیے مالی پیکیج کی پیشکش

ڈیجیٹل ویڈیو پلیٹ فارمز کے درمیان بڑھتی ہوئی عالمی مسابقت کے پیشِ نظر، یوٹیوب نے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.