ایران سے ممکنہ تصادم: اسرائیل میں مشقیں مکمل، امریکا میں حتمی فیصلے کے لیے مشاورت تیز

ایران کے ساتھ شدید عسکری تصادم کے نئے امکانات اور خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی کے پیشِ نظر اسرائیل اور امریکا نے اپنے دفاعی اور عسکری تیاریوں کو تیز کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی ہوم فرنٹ کمانڈ کے ریسکیو بریگیڈ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران کی جانے والی سب سے بڑی دفاعی مشق مکمل کر لی ہے، جسے ’اورنج ڈان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اسرائیلی عسکری حکام کے مطابق اس مشق کا بنیادی مقصد متعدد محاذوں سے ایک ساتھ پیش آنے والے ہنگامی حالات، ممکنہ تباہی کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو کے آپریشنز اور شہری علاقوں میں عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کی صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔

اسرائیلی اخبار ’معاریف‘ کے مطابق ہوم فرنٹ کمانڈ کے ایک خاص اجلاس میں ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں یا اسرائیل و امریکا کی طرف سے تہران پر پیشگی عسکری ضرب کی صورت میں عوام کو بروقت خبردار کرنے کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں تین بنیادی منظر نامے زیرِ بحث آئے، جن میں اسرائیل کی جانب سے پہل، امریکی اقدام یا تہران کا اچانک حملہ شامل ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے ’العریبیہ‘ نے اسرائیلی عسکری ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ان تمام حالات میں ملک بھر میں خطرے کے سائرن بجانے، موبائل فونز پر براہ راست انتباہی پیغامات بھیجنے اور رہنمائی کے لیے ٹیلی ویژن و ریڈیو نشریات کو منقطع کر کے ہنگامی ہدایات جاری کرنے کے نظام کو مکمل طور پر فعال رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دوسری جانب واشنگٹن میں تین نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات کے بعد، جن میں ریپبلکن پارٹی کو سیاسی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سینئر قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے ’ایگزیوس‘ کے مطابق صدر ٹرمپ نے اجلاس کے بعد کہا کہ ان کی انتظامیہ جلد ہی ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے کے لیے نئی فوجی ضربوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

امریکی حکام کے مطابق اگرچہ سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مشرقِ وسطیٰ میں تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز تعینات کر کے تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں، تاہم واشنگٹن کی طرف سے تاحال فائنل حکم جاری نہیں ہوا اور علاقائی سطح پر سفارتی کوششیں بھی متحرک ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت پہلی بار کوانٹم کمپیوٹنگ ہیکاتھون منعقد

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے تحت ملک میں پہلی بار تین روزہ ہیکاتھون نیشنل سینٹر فار

Read More

کوڈنگ کرنے والے نیا کیریئر ڈھونڈ لیں‘، اے آئی انقلاب کے بعد وارننگ جاری

ٹیک کمپنیوں میں اے آئی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث ملازمین کی نوکریاں ختم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.