شارجہ کے نائب حکمران عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن احمد القاسمی اور شارجہ بک اتھارٹی کی چیئرپرسن عزت مآب شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مختلف پویلینز کا دورہ کیا

شارجہ کے نائب حکمران عزت مآب شیخ ڈاکٹر سلطان بن احمد القاسمی اور شارجہ بک اتھارٹی کی چیئرپرسن عزت مآب شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے 45ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مختلف پویلینز کا دورہ کیا اور نمائش میں شریک اداروں، سرکاری محکموں اور پبلشرز کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔شارجہ ایکسپو سینٹر میں 4 سے 15 نومبر تک جاری رہنے والے 12 روزہ کتاب میلے میں 126 ممالک کے 3 ہزار 212 ناشرین اور نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔
دورے کا آغاز سلطنت عمان کے پویلین سے ہوا، جو رواں سال میلے کا مہمانِ اعزاز ہے۔ اس موقع پر دونوں شخصیات کو عمان کی شرکت، نمایاں ثقافتی اور تاریخی اشاعتوں اور ملک کی روایات و رسم و رواج کی عکاسی کرنے والی کتابوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں میلے کے دوران عمان کی جانب سے منعقد کی جانے والی مختلف ثقافتی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔


شارجہ پولیس کے پویلین میں انہیں ‘مستقبل کا مصنف’ کے عنوان سے شروع کیے گئے اقدام کے بارے میں بتایا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں میں ادبی صلاحیتوں کو تلاش کرنا اور انہیں تخلیقی تحریر کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو بامقصد کہانیاں لکھنے، تخلیقی صلاحیتیں نکھارنے اور مثبت اقدار کو فروغ دینے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ اس اقدام کے تحت اب تک تین کہانیوں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔دونوں شخصیات نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ‘اسمارٹ اڈاپٹو لرننگ’ پلیٹ فارم کا بھی جائزہ لیا۔ یہ نظام طلبہ کی کارکردگی کا تجزیہ کرکے ان کی تعلیمی سطح اور صلاحیتوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ہر طالب علم کی ضروریات کے مطابق اسباق، مشقیں اور امتحانات ترتیب دیتا ہے۔دورے کے دوران انہوں نے وزارت ثقافت، نیشنل میڈیا اتھارٹی، شارجہ آئیڈینٹیٹی پلیٹ فارم، شارجہ براڈکاسٹنگ اتھارٹی، امارات پبلشرز ایسوسی ایشن اور بیت الحکمہ کے پویلینز کا بھی معائنہ کیا۔اس کے علاوہ حمدان بن محمد ہیریٹیج سینٹر، امارات ریپروگرافک رائٹس مینجمنٹ ایسوسی ایشن، امریکن یونیورسٹی آف شارجہ اور جامعہ شارجہ کے پویلینز کا بھی دورہ کیا گیا۔
شیخ ڈاکٹر سلطان بن احمد القاسمی اور شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے امارات رائٹرز یونین، شارجہ انسٹی ٹیوٹ فار ہیریٹیج، مملکت بحرین اور ریاست کویت کے پویلینز کے علاوہ القاسمی پبلیکیشنز اور امارات کونسل فار بکس فار ینگ پیپل کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔عدالتی کونسل کے پویلین میں دونوں شخصیات کو شارجہ انسٹی ٹیوٹ برائے عدالتی علوم کی تازہ اشاعتوں سے متعارف کرایا گیا۔ ان میں عائلی قوانین کا بریل رسم الخط میں تیار کردہ خصوصی ایڈیشن بھی شامل ہے، جو بینائی سے محروم قانون کے طلبہ کے لیے تیار کیا گیا ہے۔اس موقع پر عدالتی محکمہ اور استغاثہ عامہ کے نئے اقدامات، اشاعتوں اور ‘اثر’ جیسے علمی منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔رواں سال شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں مختلف زبانوں کی 17 لاکھ سے زائد کتابیں پیش کی جا رہی ہیں، جن میں ادب، فکر، سائنس اور بچوں کی کتابوں سمیت متعدد موضوعات شامل ہیں۔ میلے میں عرب اور بین الاقوامی ناشرین کے ساتھ سرکاری ادارے اور محکمے بھی اپنی تازہ اشاعتیں اور ثقافتی اقدامات متعارف کرا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میٹرک امتحانات کے تیسرے روز بھی بد نظمی ، فرنیچر کی عدم دستیابی ، بجلی کی بندش برقرار

میٹرک بورڈ کے سالانہ امتحانات کا تیسرا روز بھی بدنظمی کا شکار رہا بعض امتحانی

Read More

آئین سے کھلو اڑ اور مرضی کی ترامیم سے ملک نہیں چل سکتا:حافظ نعیم

 امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہمارا نظامِ انصاف ایک تعفن

Read More

TECHNOLOGY

مشہور سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک انقلابی سرچ انجن Ask.com تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند

Read More

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.