سفیرِ پاکستان شفقت علی خان نے 45 ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔

شارجہ, سفیرِ پاکستان شفقت علی خان نے 45 ویں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔ یہ کتاب میلہ 4 سے 15 نومبر 2026 تک ایکسپو سینٹر شارجہ میں منعقد ہو رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے ممتاز اشاعتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں بک کارنر جہلم کے ڈائریکٹر گگن شاہد، فیروز سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ڈائریکٹر دانیال سلام, پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے سابق سینئر نائب چیئرمین سید سلیم اختر، مقبول بزنس مین سید آصف زمان اردو بکس ورلڈ کے شریک بانی سرمد خان اور دیگر نے بھرپور شرکت کی

,پاکستان پویلین میں اردو اور انگریزی مطبوعات کا متنوع انتخاب پیش کیا گیا ہے، جن میں شاعری، ناول، بچوں کی کتب، تعلیمی و تحقیقی مطبوعات اور تاریخ و ثقافت سے متعلق تصانیف شامل ہیں۔ سفیرِ پاکستان نے پاکستانی ناشرین کے اسٹالز کا بھی دورہ کیا، جن میں قدرت اللہ کمپنی، ضیاء القرآن پبلی کیشنز اور پیراماؤنٹ بکس شامل ہیں۔ سفیرِ پاکستان نے پاکستان پویلین کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور ثقافت، علم اور تعلیم کے مرکز کی حیثیت سے شارجہ کے مقام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل بک فیئر شارجہ کی ثقافتی شناخت کا امتیازی نشان بن چکا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات بھر میں مقیم افراد، بالخصوص شارجہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ میلے میں تشریف لائیں اور کتاب و مطالعے سے اپنا رشتہ قائم رکھیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومتِ پاکستان اور سفارت خانہ آئندہ کتابی میلوں میں پاکستان کی شرکت کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔اپنے دورے کے دوران سفیرِ پاکستان نے شارجہ بک اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عزت مآب احمد بن رکاض العامری سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور شارجہ کے درمیان ادبی و ثقافتی تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ سفیرِ پاکستان نے ثقافت اور علم کے فروغ میں شارجہ کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کاوشیں لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ العامری نے ان شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا اور شارجہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے کتب، بالخصوص اردو مطبوعات کی دستیابی میں اضافے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ سفیرِ پاکستان نے محی الدین ابن عربی فاؤنڈیشن کے اسٹال کا بھی دورہ کیا، جہاں فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر شیخ ایمن حمدی الاکبری نے انہیں اسلامی علمی ورثے کے تحفظ اور بنیادی متون کو وسیع تر حلقوں تک پہنچانے کے لیے فاؤنڈیشن کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ سفیرِ پاکستان نے فاؤنڈیشن کی جانب سے شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی تصانیف “الخیر الکثیر” اور “اللمحات” کی اشاعت کا خیرمقدم کیا، جن کی شروح پاکستانی عالمِ دین مفتی عبدالخالق آزاد رائے پوری نے تحریر کی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس: وزیراعلیٰ سندھ کی کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کیس سے متعلق

Read More

سندھ: پراپرٹی ٹیکس اصلاحات پروگرام کی منظوری

کابینہ نے سندھ کے پراپرٹی ٹیکس نظام میں اصلاحات کے لیے عالمی بینک کے تعاون

Read More

TECHNOLOGY

حساس امریکی ادارے کے 40 ہزار سے زائد ملازمین کا ڈیٹا لیک

امریکا میں سرکاری اداروں کے ڈیٹا کی سیکیورٹی ایک بار پھر سوالات کی زد میں

Read More

بچوں کے لیے ڈارک ویب ہی نہیں، عام سوشل میڈیا بھی خطرہ بننے لگا، والدین کیا احتیاط کریں؟

بچوں کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا جہاں تعلیم، تفریح اور معلومات کے بے شمار مواقع

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.