اسلام آبادبلدیاتی انتخابات: کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں 2 روز کی توسیع

وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کو ریلیف دیتے ہوئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 2 روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

نئی تاریخ کے مطابق امیدوار اب 8 نومبر 2026ء تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ پہلے 6 نومبر مقرر کی گئی تھی، جس میں توسیع کرتے ہوئے نئی تاریخ 8 نومبر کر دی گئی ہے۔

امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاغذاتِ نامزدگی ضروری دستاویزات کے ساتھ مکمل کرکے مقررہ وقت، یعنی شام 4 بجے تک جمع کرائیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے 20 دسمبر 2026ء کو پولنگ کرانے کا شیڈول جاری کر رکھا ہے

انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی، جبکہ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 14 سے 18 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی۔

اپیلوں پر فیصلے 19 سے 23 نومبر تک ہوں گے، امیدوار 25 نومبر تک کاغذاتِ نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔

م

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

اوورسیز پاکستانی اور غیرملکی، پاکستان میں کتنے دن ذاتی فون ٹیکس فری استعمال کرسکتے ہیں؟

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اوورسیز پاکستانیوں اور غیر ملکی شہریوں کے

Read More

انڈس اے آئی ویک 2026: پی ٹی سی ایل جدید ترین اے آئی سہولیات کی نمائش کرے گی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) مصنوعی ذہانت کے قومی پلیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.