ایشیائی نژاد نیتھیا رامن نے تاریخ رقم کردی، لاس اینجلس کی پہلی ایشیائی امریکی میئر منتخب

امریکی شہر لاس اینجلس کے میئر کے انتخاب میں بھارتی نژاد نیتھیا رامن نے کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ وہ شہر کی پہلی جنوبی ایشیائی اور ایشیائی امریکی میئر ہوں گی۔ انہوں نے موجودہ میئر کیرن باس کو شکست دی، جنہوں نے انتخابی نتائج سامنے آنے کے بعد اپنی ہار تسلیم کرلی۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتھیا رامن نے 52 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ کیرن باس 48 فیصد ووٹ لے سکیں۔ ایسوسی ایٹڈ پریس نے جمعرات کو نیتھیا رامن کی کامیابی کا اعلان کیا، جس کے بعد کیرن باس نے انہیں فون کرکے مبارک باد دی اور اقتدار کی منتقلی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 45 سالہ نیتھیا رامن کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ 6 سال کی عمر میں امریکا منتقل ہوئی تھیں۔ انہوں نے ہارورڈ اور میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سے تعلیم حاصل کی اور سیاست میں آنے سے پہلے شہری منصوبہ بندی کے شعبے سے وابستہ رہیں۔ وہ لاس اینجلس سٹی کونسل کی رکن بھی ہیں اور رہائش، بے گھری اور شہری سہولیات کے مسائل پر کام کرتی رہی ہیں۔

نیتھیا رامن کی انتخابی مہم کو ڈیموکریٹک سوشلسٹس آف امریکا کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے اپنی مہم میں سستے مکانات کی فراہمی، بے گھر افراد کے مسئلے سے نمٹنے، شہری خدمات بہتر بنانے اور پولیس کے نظام میں اصلاحات کا وعدہ کیا تھا۔

ان کی کامیابی نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکا میں ترقی پسند سیاست سے وابستہ رہنماؤں کی ایک اور اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔ ممدانی بھی جنوبی ایشیائی نژاد ہیں اور گزشتہ سال نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب کیرن باس 2 دہائیوں سے زائد عرصے میں لاس اینجلس کی پہلی میئر ہیں جو دوسری مدت کے لیے انتخاب جیتنے میں ناکام رہیں۔ ان کے دور میں بے گھری کے بحران اور 2025 کی تباہ کن پالیسیڈز آتش زدگی سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات پر تنقید ہوتی رہی۔

Share On Social Media

KARACHI

بجٹ 27-2026: پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس کم کرنے کی تیاری

حکومت ملک میں ریئل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کو فروغ دینے اور روزگار کے نئے

Read More

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

یوٹیوب نے نیا زبردست فیچر متعارف کروا دیا

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ’یوٹیوب‘ نے اپنے مختصر دورانیے کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.