عمران خان کا آئندہ احتجاجی سیاست سے دور رہنے کا اعلان، ہائی کورٹ سے معافی مانگ لی

بالی وڈ اداکار عمران خان نے بھارت میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کے باعث پیدا ہونے والے قانونی تنازع کے بعد بمبئی ہائی کورٹ میں غیر مشروط معذرت کرتے ہوئے آئندہ کسی بھی احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نے عدالت میں جمع کرائے گئے تحریری بیان میں وعدہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں نہ تو کسی احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے اور نہ ہی براہِ راست یا بالواسطہ کسی دوسرے شخص کو ایسے مظاہروں میں شرکت پر اکسائیں گے۔

عمران خان نے عدالت کو بتایا کہ وہ 10 اکتوبر کو جنوبی ممبئی کے آگسٹ کرانتی میدان کے قریب ہونے والے مظاہرے میں صرف یہ جاننے کے لیے گئے تھے کہ لوگوں کی نقل و حرکت کیوں محدود کی جا رہی ہے اور ان کی آواز کیوں دبائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق احتجاج میں شرکت کا مقصد کسی قسم کے مطالبات کرنا یا مظاہرین کے مؤقف پر اثر انداز ہونا نہیں تھا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس مہیش چندر ترپاٹھی اور جسٹس ادویت ایم سیٹھنا پر مشتمل بینچ نے سوال اٹھایا کہ اداکار نے اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) سے متعلق احتجاج میں شرکت کیوں کی جبکہ وہ خود اس عمل سے براہِ راست متاثر نہیں تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (OCI) کارڈ ہولڈر ہونے کی حیثیت سے عمران خان کو بھارتی شہریوں کے برابر آئینی حقوق حاصل نہیں اور وہ ایسی سرگرمیوں میں شرکت کا وہی حق نہیں رکھتے جو بھارتی شہریوں کو حاصل ہے۔

تاہم اداکار کی جانب سے آئندہ احتجاج میں شرکت نہ کرنے کی یقین دہانی ریکارڈ پر لینے کے بعد عدالت نے حکام کو ان کے معاملے میں نرم رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

عمران خان نے اپنے تحریری بیان میں بھارت کے ساتھ 42 سالہ تعلق، بے داغ قانونی ریکارڈ اور ذاتی و پیشہ ورانہ وابستگیوں کا بھی حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارتی قوانین کی پاسداری کی ہے اور انہیں بھارت اور اس کے آئین سے بے حد محبت اور احترام ہے۔

اداکار نے مزید بتایا کہ ان کی شادی بھارت میں ہوئی، ان کی ایک بیٹی ہے جبکہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد بھی بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکس کی ادائیگی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے ذریعے بھی بھارتی معیشت میں اپنا حصہ ڈالتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے فارنرز ریجنل رجسٹریشن آفس (FRRO) کی جانب سے جاری کردہ بھارت چھوڑنے کے نوٹس کو بمبئی ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے مذکورہ نوٹس 7 دسمبر تک معطل کر دیا ہے اور اس دوران اداکار کو بھارت میں قانون کی پابندی کرتے ہوئے کسی بھی احتجاجی سرگرمی سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

مستحقین کا پیسہ ہڑپ ہونے کا انکشاف، ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، اہم شواہد برآمد

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن اور مستحقین کا پیسہ ہڑپ کرنے کی

Read More

طارق روڈ کے دبئی شاپنگ مال کے گودام میں خوفناک آگ، 2 فائر فائٹرز بے ہوش، کئی دکانیں متاثر

شہر قائد کے مصروف تجارتی مرکز طارق روڈ پر واقع دبئی شاپنگ مال کے بیسمنٹ

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ بھی اب ماہانہ فیس چارج کرے گا، جانیں تفصیلات اور خصوصیات

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں “واٹس ایپ پلس” کے

Read More

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.