ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا، چند افراد کا گٹھ جوڑ توڑ دیں گے، عطااللہ تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد مسابقتی بنیادوں پر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس شعبے میں مسابقت کو فروغ دیا جاسکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایل پی جی کے شعبے میں گزشتہ 50 سال سے چند افراد کا گٹھ جوڑ قائم ہے، تاہم وزیراعظم نے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی غرض سے اس شعبے میں مسابقت بڑھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سیکٹر میں مسابقتی عمل کو فروغ دینے کے اس اقدام کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق اس وقت پوری دنیا توانائی کے بحران سے گزر رہی ہے اور عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے حساب سے ایل پی جی کی قیمت 450 روپے فی کلو بنتی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے توانائی کے پورے بحران کے دوران عوامی مفادات کے تحفظ کو سب سے زیادہ اہمیت دی اور عوام پر کسی قسم کا بوجھ نہیں پڑنے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے ابتدائی طور پر پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فراہم کی، جس کی بدولت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دیا گیا۔

عطااللہ تارڑ نے کہا کہ اب حکومت نے ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کرائی ہے، جس کے تحت فیول ریلیف اسکیم چلائی جا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت نے ریفائنریوں سے حاصل ہونے والا منافع عوام کو منتقل کیا، جو ملکی تاریخ میں اس سے پہلے کبھی ممکن نہیں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے واضح فیصلہ کیا ہے کہ موجودہ توانائی بحران کے دوران عوام کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔

عطااللہ تارڑ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی مفادات کا تحفظ ہمیشہ وزیراعظم کی اولین ترجیح رہا ہے اور حکومت اسی پالیسی کے تحت ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت کو فروغ دینے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

ملک بھر کی جامعات میں اے آئی کورس لازمی قرار

اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر کی تمام سرکاری و

Read More

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.