کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کا کاروبار کرنے والا گروہ پکڑا گیا۔
کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے 16 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کے 435 موبائل فون برآمد کرلیے ۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان چوری اور چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرکے انہیں فروخت کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز کے علاوہ آئی ایم ای آئی نمبر تبدیل کرنے میں استعمال ہونے والے سافٹ وئیر اور لیپ ٹاپ بھی برآمد کیے ہیں۔
ڈاکٹر عمران کا کہنا تھا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم ایک بڑا چیلنج ہے تاہم اس کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔




































