مصنوعی ذہانت کا نظام طبی تشخیص میں ڈاکٹروں سے آگے نکل گیا

امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کے تیار کردہ مصنوعی ذہانت کے نظام نے پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص کے تجربے میں ڈاکٹروں کے مقابلے میں نمایاں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق مائیکروسافٹ کے مصنوعی ذہانت کے نظام ’ایم اے آئی ڈائیگناسٹک آرکیسٹریٹر‘ (MAI-DxO) نے ایک تحقیقی تجربے میں پیچیدہ طبی کیسز میں 83 فیصد درست تشخیص کی، جبکہ طبی حوالہ جاتی مواد اور انٹرنیٹ سے مدد لینے والے عمومی معالجین کی درست تشخیص کی شرح 36 فیصد رہی۔

یہ تحقیق 22 اکتوبر کو سائنسی جریدے ’سائنس‘ میں شائع ہوئی، جس میں نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن کے 304 پیچیدہ طبی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کے دوران مصنوعی ذہانت کے نظام نے مختلف بیماریوں کی علامات کا تجزیہ کیا، مزید سوالات کیے اور تشخیص کے لیے ضروری طبی ٹیسٹ تجویز کیے۔

مائیکروسافٹ کا تیار کردہ یہ نظام متعدد مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس پر مشتمل ہے، جو ڈاکٹروں کے ایک پینل کی طرح مختلف ممکنہ تشخیص پر غور کرتے، ایک دوسرے کے نتائج کا جائزہ لیتے اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر اپنی رائے بہتر بناتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اس نظام نے ہنگامی طبی شعبوں کے تاریخی کیسز میں بھی قریباً 80 فیصد درست تشخیص کی، جبکہ تقابلی جائزے میں شامل ڈاکٹروں کی کارکردگی 47 فیصد رہی۔ محققین نے تشخیصی عمل کے اخراجات کا بھی جائزہ لیا اور بعض تجرباتی صورتوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے کم لاگت میں تشخیص ممکن پائی۔

تاہم تحقیق کے نتائج کو حقیقی مریضوں پر ڈاکٹروں کی جگہ مصنوعی ذہانت کی برتری کا حتمی ثبوت قرار نہیں دیا جاسکتا، کیونکہ یہ تجربات فرضی طبی کیسز پر کیے گئے تھے اور ان کا موازنہ عمومی معالجین سے کیا گیا، پیچیدہ بیماریوں کے ماہر ڈاکٹروں یا طبی ٹیموں سے نہیں۔

مائیکروسافٹ نے اس نظام کی حقیقی طبی ماحول میں کارکردگی جانچنے کے لیے امریکی شہر بوسٹن کے بیت اسرائیل ڈیکونس میڈیکل سینٹر کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے، جہاں مریضوں کے علاج کے ساتھ مصنوعی ذہانت کی تجاویز کا ڈاکٹروں کی تشخیص سے تقابل کیا جائے گا۔

محققین کے مطابق مصنوعی ذہانت مستقبل میں پیچیدہ بیماریوں کی شناخت، غیر ضروری طبی ٹیسٹوں میں کمی اور ڈاکٹروں کو بہتر فیصلوں میں معاونت فراہم کرسکتی ہے، تاہم فی الحال مریضوں کے علاج اور تشخیص کی ذمہ داری ڈاکٹروں ہی کے پاس رہنی چاہیے۔

Share On Social Media

KARACHI

عازمین حج کو گھر بیٹھے پیکیج دورانیہ اور رہائش میں ترمیم کی سہولت

وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے

Read More

اسمبلی کمیٹی کے الیکٹرک پر شدید برہم: سی ای او کے وارنٹ گرفتاری اور سخت کارروائی کا مطالبہ

کراچی میں جاری غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بحران پر سندھ اسمبلی کی خصوصی

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی کمپنی کو انسانی مصنف کی تلاش، سالانہ تنخواہ 3 کروڑ 25 لاکھ روپے تک

مصنوعی ذہانت کے معروف نظام کلاڈ (Claude) کی خالق کمپنی انتھروپک نے اعلیٰ تنخواہ پر

Read More

مصنوعی ذہانت سے مستقبل کی پیش گوئی ممکن بنانے کی کوششیں تیز

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے مستقبل کے ممکنہ واقعات کی پیش گوئی کرنے کا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.