امیرِ جماعتِ اسلامی کا وزیرِاعظم سے ملاقات کے بعد نومبر میں لانگ مارچ کا اعلان

جماعت اسلامی نے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کا مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں نومبر کے وسط میں اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ حکومت نے مزید 7 سے 10 روز کا وقت مانگا ہے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی دو ماہ انتظار کرنے کے بعد مزید چند روز صبر کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم اب لانگ مارچ ملتوی نہیں کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی کے وفد نے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں منگل کو وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید فراست شاہ اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا بھی شامل تھے۔

ملاقات کے بعد اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کا مؤقف ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے، تاہم جماعت اسلامی کا بنیادی مطالبہ پیٹرولیم لیوی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ریلیف پیکج عوام کے لیے مؤثر ثابت نہیں ہو رہا اور نہ ہی لوگوں کو اس سے خاطر خواہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے معاملے پر مزید 7 سے 10 روز کی مہلت مانگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی دو ماہ انتظار کر چکی ہے اور مزید 10 روز بھی صبر کر لے گی، لیکن اس کے بعد لانگ مارچ کے اعلان پر عمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت لانگ مارچ سے پہلے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے کے لیے واضح طریقۂ کار وضع کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارچ کی تیاریاں مکمل ہیں اور جماعت اسلامی اب اسے ملتوی نہیں کرے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

TECHNOLOGY

پاکستان میں موبائل فون مزید مہنگے، قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں،

Read More

جعلسازی کی نئی مہم، 30 ہزار اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف!

تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ویتنام سے آپریٹ کی جانے والی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.