ایران جنگ پر امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے

ایران کے خلاف جنگ پر امریکی فوج کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے، جو جولائی میں محکمہ دفاع کے تخمینے سے 25 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پینٹاگون کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جنگ میں استعمال ہونے والے اسلحے کی جگہ نئے ہتھیار خریدنے کے لیے 29 ارب ڈالر سے زائد جبکہ تباہ یا ضائع ہونے والے فوجی سازوسامان، طیاروں اور ڈرونز کی جگہ لینے کے لیے 6 ارب ڈالر سے زیادہ درکار ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے جولائی میں جنگ کے اخراجات کا تخمینہ 37 ارب 50 کروڑ ڈالر لگایا تھا۔ پینٹاگون نے تازہ تخمینے کو تاحال عوامی سطح پر جاری نہیں کیا اور رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواست پر فوری ردعمل بھی نہیں دیا۔

رائٹرز کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کو ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے اخراجات تازہ تخمینے میں واضح طور پر شامل نہیں، جس کے باعث جنگ کا مجموعی مالی بوجھ مزید بڑھ سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے باعث عالمی توانائی کی قیمتوں میں اضافے نے امریکی معیشت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت ری پبلکن پارٹی کے لیے سیاسی مشکلات بھی بڑھا دی ہیں۔ امریکا میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل جنگ کے معاشی اثرات اہم موضوع بنے ہوئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سی سی ٹی وی فوٹیج سے گل پلازہ میں آگ لگنے کی ٹائم لائن تیار ہو گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام نے سانحہ گل پلازہ میں سی سی ٹی وی

Read More

ایم کیو ایم کا کراچی کو وفاق کا حصہ بنانے کا مطالبہ

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو وفاق

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ کا صارفین کی سیکیورٹی مزید مضبوط بنانے کے لیے نیا پاس ورڈ فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

دنیا کی مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے اکاؤنٹس کو مزید محفوظ بنانے کے نئے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.