مائیکروسافٹ کا 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ علیحدگی پیکیج دینے کا اعلان

مائیکروسافٹ نے مصنوعی ذہانت پر بڑھتے ہوئے اخراجات کے پیشِ نظر لاگت کم کرنے کے لیے قریباً 60 ہزار ملازمین کو رضاکارانہ طور پر ملازمت چھوڑنے کے پیکیج دینے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پروگرام سے امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور بھارت میں منتخب شعبوں کے ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔ اس میں نائب صدر کی سطح اور اس سے نچلے عہدوں پر کام کرنے والے اہل ملازمین شامل ہیں، تاہم ڈیٹا سینٹرز، فروخت اور مارکیٹنگ سمیت بعض شعبوں کے ملازمین اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مائیکروسافٹ کی چیف پیپل آفیسر ایمی کولمین کے مطابق رضاکارانہ علیحدگی کا یہ پروگرام ملازمین کو مالی معاونت اور کیریئر کی منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرے گا۔ یہ پیش کش محدود مدت کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق منتخب ادارہ جاتی شعبوں پر ہوگا۔

مائیکروسافٹ کے جون 2026 کے اختتام پر دنیا بھر میں قریباً 2 لاکھ 23 ہزار ملازمین تھے، اس طرح نئے پروگرام کے لیے اہل افراد کی تعداد عالمی افرادی قوت کے قریباً 27 فیصد کے برابر ہے۔

یہ رواں سال مائیکروسافٹ کا دوسرا رضاکارانہ علیحدگی یا قبل از وقت ریٹائرمنٹ پروگرام ہے۔ اس سے قبل اپریل میں بھی امریکا میں بعض ملازمین کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی پیش کش کی گئی تھی۔ جولائی میں کمپنی نے قریباً 5 ہزار ملازمتیں بھی ختم کی تھیں، جن میں گیمنگ ڈویژن ایکس باکس زیادہ متاثر ہوا تھا۔

دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سینٹرز اور جدید کمپیوٹنگ نظاموں پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے اخراجات میں کمی اور افرادی قوت کی تنظیمِ نو کا تازہ اقدام بھی اسی بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی صنعت کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، شہر میں دو پولیس مقابلے، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ملزمان کو

Read More

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، رواں سال میں اب تک 480 شہری جاں بحق

شہر میں ہیوی گاڑیوں سے جان لیوا خونی حادثات تھمنے کا نام ہی نہیں لے

Read More

TECHNOLOGY

موبائل چارج کرنے سے بجلی کا بل کتنا بڑھ جاتا ہے؟

آج کے دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے۔

Read More

گوگل کا اب تک کا سب سے دلچسپ فیچر، صارفین سیلفی سے لاگ ان ہوسکیں گے

گوگل نے اپنے صارفین کے لیے چہرے کی شناخت پر مبنی ایک نئی تصدیقی سہولت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.